اغیار کے پروپیگںڈوں سے مرعوب نہ ہو

اغیار کے پروپیگںڈوں سے مرعوب نہ ہو

خمینی کو افسوس ہےکہ اسلام اور مسلمانوں کی خدمت نہیں کرسکا!!

خمینی کو افسوس ہےکہ اسلام اور مسلمانوں کی خدمت نہیں کرسکا!!

جماران کے مطابق، نجف اشرف میں قیام کے دوران امام خمینی نے 1969 میں محمد رضا حکیمی کے خط کے جواب میں امت مسلمہ کے جوانوں کے نام، بہت سی سفارشات کی ہیں:

 

بسمه تعالی

...

میں اپنی زندگی کے آخری دن گزار رہا ہوں، مجھے افسوس ہےکہ میں اسلام اور مسلمانوں کی خدمت نہیں کرسکا۔ بڑی آبادی پر مشتمل بہت سی مسلمان ملتیں جو وسیع اور عریض زمینوں اور بہت سے قیمتی ذخایر نیز ماضی میں درخشندہ تاریخ، ثقافت اور آسمانی قوانین رکھنے کے باوجود استعمار کے شکنجے میں پهنس کر بھوک و افلاس، عریانیت، غربت اور پسماندگی اور بے بسی کے ساتھ موت کی انتظار میں بیٹهیں ہیں۔ ان کی حکومتوں کا کام سامراج کی غلامی اور نوکری کے سوا کچھ نہیں۔

اسلامی ممالک کے حکمرانوں کے درمیان موجودہ اختلافات ... نے اپنے مصالح اور مفادات کے بارے میں فکر کرنے کی صلاحیت کو ان سے چهین لیا ہے۔ عالمی سامراج کی جانب سے وجود میں لائے گئے ماحول نے مسلم حکمرانوں کو پوری طرح مایوسی میں مبتلا کردیا ہے جس کے نتیجے میں وہ کسی بھی راہ حل اور چارہ اندیشی کے بارے میں سوچنے سے قاصر ہیں۔

توقع کی جاتی ہےکہ جوان طبقہ جو ابهی بڑهاپے کی سستی اور کسالت سے دچار نہیں ہوا ہے ہر ممکن طریقہ سے امت مسلمہ کو بیدار کرنے کی کوشش کرےگا۔ نظم و نثر، خطابت و کتابت، غرض ہر اس طریقے سے ملتوں کو بیدار کرنے کی کوشش کرےگا جس سے معاشرے اور سماج میں لوگوں کو آگاہی حاصل ہوتی ہے، یہاں تک کہ خصوصی اجتماعات میں بھی اس  وظیفے کو نبھانے کی ضرورت ہے۔ امید کی جاتی ہےکہ کچھ بلند ہمت اور غیرتمند لوگ پیدا ہوں جو اس ناگفتہ بہ صورت حال سے لوگوں کو نجات دے سکیں۔

جوانوں کو چاہئے کہ اغیار کے پروپیگںڈوں کے سامنے تسلیم نہ ہوں اور عیش و عشرت کی بساط پهیلا کر مزے نہ کریں جو استعمار نے جان بوجھ کر پسماندگی کی حالت میں باقی رکھنے کےلیے انہیں فراہم کی ہے۔

بیدار لوگوں کو چاہئے اپنے جیسے ہم خیال افراد کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے اپنی صفوں میں موجود فاصلے کو کم کر دیں اور مشکلات کے سامنے صبر و ضبط سے کام لینے کے ساتھ مستحکم ارادے کو اپنے اندر پرواں چڑھائیں اور حق و صبر کی وصیت کرنے سے غفلت نہ کریں جو الہی دستور ہے۔

میں خداوند عالم سے اسلام اور مسلمین کی عظمت کا خواستگار ہوں۔

و السلام علیکم رحمة اللہ و برکاتہ

روح ‏اللّه‏ الموسوی الخمینی

 

ماخذ: جماران خبررساں ویب سائٹ

ای میل کریں