بسیج، اسلامی سماج کا شجرہ طیبہ

بسیج، اسلامی سماج کا شجرہ طیبہ

بسیجی کا ہر شئے خدائی ہے، جمہوریت کی یہ اعلا مثال، انقلاب اسلامی نظام کے علاوہ، دنیا کے کسی کونے میں ہمیں دیکھنے کو نہیں ملتی۔

بسیجی کا ہر شئے خدائی ہے، جمہوریت کی یہ اعلا مثال، انقلاب اسلامی نظام کے علاوہ، دنیا کے کسی کونے میں ہمیں دیکھنے کو نہیں ملتی۔

جماران کے مطابق، آیت ‌الله سید احمد علم ‌الہدی نے مشہد مقدس کی نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا: یہ دن، ان اہم واقعات سے متصل اور وابستہ ہیں جو ماہ صفر کے آخری دنوں میں رونما ہوئے، یہ ایسے واقعات تھے جو امت اسلامیہ کی تاریخ میں نہایت اہمیت کے حامل تھے اور انہی واقعات کے بطن سے امت مسلمہ اور اہل بیت علیہم السلام کے پیروکاروں میں سیاسی اور سماجی میدان میں بے شمار چھوٹی بڑی تحریکیں وجود میں آئیں۔

علم الہدی نے مزید کہا: پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ کی رحلت کے فورا بعد اسلامی قیادت، وحی اور نبوت کے اصلی مدار سے منحرف ہو گئی، اسلام کے دستور العمل میں اسلامی سماج کی قیادت کی بنیاد، وحی الہی اور نبوت کے محور پر گھومتی ہے اور امامت اسی محور کا تسلسل ہے، جبکہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ کی رحلت کے فورا بعد امت مسلمہ میں انحراف وجود میں آیا۔ 

آیت اللہ نے کہا: اسلام کی تاریخ میں دوسرا حادثہ جو رونما ہوا وہ یہ تھا کہ جن لوگوں کی تربیت، ایثار و فدا کاری اور  جہاد فی سبیل اللہ جیسے سنہری اصولوں پر ہوئی تھی وہی عیش و عشرت کے دلدل میں گرفتار ہوچکے تھے اور جب کبھی معاشرہ، عیش و عشرت اور تشریفاتی موجوں کی لپیٹ میں آتا ہے تو معاویہ جیسے طاغوت افراد کا تسلط ناگزیر ہوجاتا ہے۔

انہوں نے تیسرے حادثے کے بارے میں کہا: جب عباسی حکمرانوں نے منافقانہ طریقہ اپناتے ہوئے تحریف کو دینی رنگ دےکر لوگوں پر اپنا تسلط جمایا تھا تو اس وقت امام رضا علیہ السلام نے شہادت کو گلے لگاتے ہوئے فرمایا: میری غربت او بے بسی پر گریہ کرنا کیونکہ زہر دغا سے میرے جگر کو پارہ پارہ کیا جائےگا۔

انہوں نے بسیج (عوامی رضاکار فورس) کی تشکیل پر مبنی امام خمینی کے دستور العمل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: رہبر انقلاب اسلامی نے بسیج کے ساتھ حالیہ ملاقات میں فرمایا ہے: بسیج، مذہبی جمہوریت کی اعلاترین مثال ہے جس میں معاشرتی امور کا فیصلہ ان لوگوں کے ہاتھ میں ہوتا ہے جن کا سیاسی اخلاق، مذہبی اور دینی اصولوں کے تابع ہو اور خدا کے تقرب اور دین الہی کےلئے عمل انجام دیتے ہوں۔

مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے مزید کہا: یہی مذہبی جمہوریت اور بسیج کا مفہوم ہے، بسیجی کا ہر شئے خدائی ہے، جمہوریت کی یہ اعلا مثال انقلاب اسلامی نظام کے علاوہ، دنیا کے کسی کونے میں ہمیں دیکھنے کو نہیں ملتی۔

 

حوالہ: فارس خبر رساں ایجنسی

ای میل کریں