امام خمینی کی فتح الفتوح، بسیج کی تشکیل

امام خمینی کی فتح الفتوح، بسیج کی تشکیل

اربعین حسینی(ع) کے عظیم الشان پیدل مارچ، الہی اور خالص عوامی حرکت ہے۔

اربعین حسینی(ع) کے عظیم الشان پیدل مارچ، الہی اور خالص عوامی حرکت ہے۔

تہران کے عارضی امام جمعہ نے اپنے خطبوں میں کہا: آج، امریکہ اندرونی اختلاف کاشکار ہے اور سوویت یونین کی طرح، عنقریب لبرل جمہوریت کے ہڈیوں کے ٹوٹنے کی آواز سنائی دے رہی ہے۔

جماران کے مطابق، آیت الله کاظم صدیقی نے اربعین حسینی(ع) کے عظیم الشان پیدل مارچ کو الہی اور خالص عوامی حرکت قرار دیتے ہوئے کہا: پوری تاریخ میں محرم اور صفر میں منعقد ہونے والی عزاداری کے پیچھے ایک الہی عامل کارفرما ہے، اسی لئے عزاداری کسی خاص مکان زمان اور گروہ سے مخصوص نہیں۔ آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دوران بھی لوگ جنگ میں حصہ لینے پر مجبور نہیں تھے لیکن خدا نے لوگوں کے دلوں کو اس طرف مائل کردیا۔

آیت اللہ نے عراقی عوام اور حکومت سمیت ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اربعین حسینی(ع) کے موقع پر اس عظیم الشان پیدل مارچ کی میزبانی میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے خالصانہ خدمات انجام دی۔

تہران کے عارضی امام جمعہ نے ہفتہ بسیج کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: امام خمینی کے بقول انقلاب اسلامی کی عظیم ترین فتوحات میں سے ایک، رضاکار فورس اور بسیجی جوانوں کی تربیت ہے۔


تہران نماز جمعہ کے خطیب نے جوہری معاہدے کی جانب بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا: امریکی انتظامیہ کی جانب سے جوہری معاہدے پر مکمل طریقے سے عمل درآمد نہیں ہوا اور اس کی سب سے بڑی خلاف ورزی حالیہ دنوں میں ایران کے خلاف مزید دس سال کےلئے پابندیاں عائد کرنا ہے اور جیسا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے: اسلامی جمہوریہ ایران یقینی طور پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے انتقامی کارروائی سے گریز نہیں کرےگا۔

انہوں نے یمن اور بحرین میں لوگوں کے خلاف روا رکھے گئے ظلم و تشدد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: نائیجیریا میں شیخ زکزاکی کو اظہار عقیدے کی بنا پر تشدد کا سامنا ہے، شیعہ امام بارگاہوں کو  مسمار کرنے کے ساتھ بے گناہ شیعوں کو قتل کیا جا رہا ہے لیکن بین الاقوامی ناظرین خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

 

حوالہ: مہر خبررساں ایجنسی

ای میل کریں