آیت اللہ سید مصطفی: یہ نکتہ الہام کے نتیجے میں میرے والد کے ذہن میں آیا ہے۔
جماران کے مطابق، سید حسن خمینی نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر امام خمینی اور آیت الله سید مصطفی خمینی کی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا: آبان کی پہلی تاریخ کو امام خمینی کے صاحبزادے آیت الله سید مصطفى خمینى کا یوم شہادت ہے۔ اس میں شک نہیں کہ بہت سے علمی کمالات کے حامل اور درجہ اجتہاد پر فائز امام کے فرزند کا انتقال، امام کےلئے بہت جانسوز واقعہ تھا۔ امام کے قریبی ساتھیوں کی نظر میں امام کے اہداف کو آگے بڑھانے کےلئے شہید مصطفى، مستقبل کی امید تھے۔
امام کے فرزند مصطفی خمینی، اپنے باپ کے عاشق و گرویدہ تھے جس کی مثالیں ان کی زندگی میں نمایاں طور پر دیکھنے کو ملتی ہیں، نیز ان کی تحریروں میں جگہ جگہ صاف طور پر جلوہ گر ہے۔
مرحوم شہید مصطفی خمینی اپنے اصولی مباحث میں سے کسی ایک مسئلے میں امام خمینی کے اصولی موقف کی وضاحت کے دوران اسے الہام الہی کا نتیجہ قرار دیتے ہیں اور رقمطراز ہوتے ہیں: "یہ نکتہ الہام کے نتیجے میں میرے والد کے ذہن میں آیا ہے" اور اس کے بعد کئی سطروں پرمشتمل دعائیہ کلمات سے امام خمینی کو نوازتے ہیں۔
میری نظر میں، میرے تایا کی جدائی ایک اور جگہ اپنے عروج پر جا پہنچی تھی، جب کسی نے بھی امام کی زوجہ محترمہ کو دیکھا ہو وہ اس بات کی ضرور گواہی دےگا کہ وہ ایک لمحے کےلئے بھی اپنے بیٹے کے داغ مفارقت کو نہیں بھلا سکی، جب کبھی ان کے سامنے شہید مصطفی کا تذکرہ ہوتا تو ان کی یاد انہیں بہت ہی ستاتی اور ان کی آنکھوں سے اشک غم جاری ہوتے ۔۔۔
ایسے بیٹے کی جدائی پر ماں باپ کا صبر، یقینا رحمت خدا کا باعث بنا، خدا سے دعا ہے ہمارے ہر دلعزیز امام، ان کی اہلیہ اور ان کے فرزندوں کو اپنے اولیاء کے زمرے میں محشور کریں۔
ماخذ: جماران خبررساں ویب سائٹ