ایک وقت میں نے ٹی وی میں دیکھا کہ ایک ڈاکٹر کہہ رہا تھا:
میں نے امام خمینی رحمت اللہ علیہ کو ایک مجلس عزا میں بیٹھا ہوا دیکھا اور ایک ذاکر، اہل بیت علیہم السلام کے مصائب کے بارے میں روضہ خوان تھا۔
آپ نے مصائب سن کر آنسو بہا رہے تھے اور ایک سفید اور صاف رومال ہاتھ میں اشک چشم پاک کیا کرتے تھے؛ اسی اثنا میں جیب سے ایک اور رومال نکالا اور آب بینی اس سے صاف فرمایا! یعنی دو الگ الگ رومال دو مختلف استعمال کےلئے جو صحت کی دیکھ بھال کےلئے بہت ہی اہم ہے۔
میں نے جب یہ منظر دیکھا، خود سے کہا کہ یہ آدمی کتنا منظم ہے اور صحت و نظافت کے حوالے سے کتنا دقت کرتا ہے!!
جی ہاں! امام کی یہی حرکت، مجھے متنبہ کردی، میں جو اس سے پہلے دینی احکام پر زیادہ توجہ نہیں دیتا تھا اور پابند نہیں تھا، دفعتا متحول بنا دیا اور اس وقت سے تمام دینی تعلیمات و دستورات کا پابند بنا۔