امام خمینی رہ کی کامیابیوں کو بیان کرنے سے انسان کا ذہن قاصر ہے لیکن ان کو درج ذیل پیراگراف میں خلاصہ کیا جا سکتا ہے۔
1۔ ایرانی قوم کو دوبارہ عزت دلائی اور سابق حکومت کی انکی مذہبی شخصیت سے دشمنی اور بے حرمتی کو ختم کیا۔
2۔انھوں نے اس طرح کے اقوال (دین قوموں کے درمیان اختلاف ، سستی اور کمزوری کا باعث ہے) کی مخالفت کی اور ثابت کیا کہ دین ایک ایسا بنیادی عنصر ہے جس سے اگر صحیح فائدہ لیا جاے تو قوموں کو متحرک اور بیدار کرنے کا سبب ہے۔
3۔امام خمینی رہ نے کمزوروں کی کامیابی اور اسلام کے اہم مواقف کی پیشرفت کو عصر حاضر میں یقینی بنایا۔
4۔ امام خمینی رہ نے دنیا کی ظالم طاقتوں کے خلاف پرچم اُٹھایا اور ان کے سامنے خاموش نہیں رہے۔
5۔مذہبی افکار کے حصار میں ایک بہت بڑی کامیابی ملی اور وہ اسلامی حکومت کی تاسیس تھی اور امام کی یہ کامیابی ایک خاص اہمیت کی حامل ہے۔