امام خمینی، عوامی حقوق اور دینی حکومت

امام خمینی، عوامی حقوق اور دینی حکومت

اس سیمینار کا مقصد امام خمینی کی شاندار افکار کو فروغ دینا ہے۔

اس سیمینار کا مقصد امام خمینی کی شاندار افکار کو فروغ دینا ہے۔

مؤسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی کے تحقیقی ڈپٹی ڈائریکٹر نے " امام خمینی کے افکار میں لوگوں کے حقوق اور دینی حکومت " کے عنوان سے 28 اور 29 ستمبر 2016ء کو امام خمینی اور انقلاب اسلامی تحقیقی سینٹر میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی سیمینار کا اعلان کرتے ہوئے سیمینار کے شیڈول کے حوالے سے تفصیل پیش کی۔

علی داستانی نے جماران خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: یہ کانفرنس یادگار امام آیت اللہ سید حسن خمینی اور حوزہ علمیہ اور دانشگاہ کے ماہرین اور ممتاز شخصیات نیز امام خمینی کے افکار اور خیالات سے دلچسپی رکھنے والے افراد کی موجودگی میں منعقد ہوگا۔

انہوں نے کہا: اس ضمن میں درج ذیل عناوین پرمشتمل تین علمی نشستیں منعقد ہوں گی۔

1-      " اسلامی حکومت کی تشکیل میں دخیل مسائل "

2-      " لوگوں کے حقوق اور اسلامی حکومت کے بنیادی مباحث "

3-      " لوگوں کے حقوق سے متعلق مسائل "

انہوں نے اس کانفرنس میں اشاعت کےلئے پیش ہونے والے آثار اور مواد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: مجموعی طور پر آٹھ موضوعات پرمشتمل آثار کو اس سیمینار میں پیش کیا جا رہا ہے جس میں سیمینار میں پیش کئے جانے والے تین جلدوں پرمشتمل مقالات کا مجموعہ، علمی نشستوں اور خصوصی ورکنگ گروپ کے علمی مباحث کا تین جلدی مجموعہ (جو تہران اور قم میں دو سال کے دوران حوزہ علمیہ اور یونیورسٹیوں کے ممتاز اساتذہ اور ماہرین کے ساتھ منعقدہ نشستوں کا نتیجہ ہے)؛ ایک جلد علمی انٹرویوز پرمشتمل سیمینار کی خصوصی اشاعت اور گذشتہ سال سیمنار میں بھیجے جانے والے مقالوں کا خلاصہ شامل ہے۔

انہوں نے تاکید کی: اس سیمینار کا مقصد امام خمینی کی شاندار افکار کو فروغ دینا ہے جس میں حوزہ اور دانشگاہ سے منسلک ممتاز اساتذہ اور ماہرین کی شرکت متوقع ہے تاکہ اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے افکار کو دہرانے کے نتیجے میں ماہرین کے مختلف آراء کے ذریعے، متنوع خیالات کا حصول ممکن ہوسکے۔

 

ماخذ: جماران خبررساں ویب سائٹ

ای میل کریں