میں نماز پڑھتا ہوں

میں نماز پڑھتا ہوں

راوی: حجۃ الاسلام و المسلمین عبایی خراسانی

امام ہمیشہ نماز، اول وقت میں پڑھتے تھے اور نافلہ نمازوں کو بڑی اہمیت دیتے تھے اور یہ خصوصیت جوانی کے دور سے جب آپ کی عمر بیس سے زیادہ نہ تھی آپ کے وجود میں تھی۔ کچھ دوست بتاتے ہیں:

ہم ابتدا میں سوچ رہے تھے کہ اللہ نہ کرے کہ آپ دیکھاوے کےلئے نماز، اول وقت میں پڑھتے ہیں۔ اسی خاطر ہماری کوشش تھی کہ اگر آپ یہ کام دیکھاوے کےلئے انجام دے رہے ہیں تو آپ کو اس سے روکیں۔ ایک عرصہ اس فکر میں تھے اور کئی بار مختلف  طریقوں سے آپ کو آزمایا۔

مثال کے طور پر ٹھیک نماز کے وقت کھانے کا دسترخواں لگایا یا سفر پر جانے کا وقت بالکل نماز کا وقت قرار دیا۔ لیکن آپ فرماتے تھے:

آپ لوگ کھانا کھالیں میں بھی نماز پڑھتا ہوں۔ جو کچھ رہ جائے میں کھا لوں گا۔

یا سفر کے وقت کہتے تھے: آپ لوگ جائیں میں آپ تک پہنچ جاوں گا۔

جب اس مسئلے کو ایک عرصہ گزر گیا تو نہ صرف آپ نے نماز اول وقت کو نہیں چھوڑا بلکہ ہمیں بھی اپنی نمازیں اول وقت میں پڑھنے پر اکسایا۔

 

برداشت ہایی از سیرہ امام خمینی، ج۳،ص54؛ ۔ عبادت و خودسازی امام، ص۱۹۸

ای میل کریں