امام خمینی، خدا اور لوگوں پر ایمان رکھتے تھے

امام خمینی، خدا اور لوگوں پر ایمان رکھتے تھے

صدر اسلامی جمہوریہ ایران: ہمارے عزیز امام، لوگوں کے دلوں پر حکمرانی کرتے تھے۔

صدر اسلامی جمہوریہ ایران: ہمارے عزیز امام، لوگوں کے دلوں پر حکمرانی کرتے تھے۔

جماران رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے ﮨﺰﺍﺭﻭﮞ افراد پرمشتمل امام خمینی کے مداحوں کے عظیم اجتماع سے خطاب کے دوران امام خمینی کو لوگوں کے ایمان کا مظہر اور ایک قوم کی امنگوں کا ترجمان  قرار دیتے ہوئے کہا:

امام خمینی، شروع سے ہی فتح پر یقین رکھتے تھے، یہ اس وقت کی بات ہےکہ جہاں بہت کم لوگوں کا خیال تھا کہ ایک تحریک، طاقتور حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش میں کامیاب ہو سکتی ہے۔ امام خمینی کسی شخص اور طاقت کے خوف سے مرعوب ہوئے بغیر جرئت، بہادری اور طاقت کے ساتھ اپنے راستے پر گامزن رہے۔

ڈاکٹر روحانی نے امام خمینی کا خدا کے لطف اور لوگوں کے اعتماد پر ایمان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: امام خمینی نے اپنے منفرد انداز (کبھی خاموشی، کبھی ولولہ انگیز بیان اور کبھی قیام کی دعوت) سے لوگوں کی ہدایت اور راہنمائی کےلئے انقلابی اور اخلاقی ضابطے پرمشتمل راستے کے انتخاب سے لوگوں کے دلوں کو اپنی جانب مائل کرتے ہوئے فتح و کامیابی کا سہرا اپنے سر سجایا۔

صدر مملکت ڈاکٹر روحانی نے اس نکتے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عالمی انقلاب کی تاریخ میں امام خمینی منفرد حیثیت کے حامل تھے اور کوئی دوسرا عالمی رہنما، امام خمینی کی مانند عوامی توجہ اور محبت کا مرکز نہیں ٹھہرا، کہا: ہمارے عزیز امام، لوگوں کے دلوں پر حکمرانی کرتے تھے۔ انہوں ایک امت کی روح روان کی حیثیت سے عظیم اسلامی انقلاب کو کامیابی سے ہمکنار کردیا۔

صدر مملکت شیخ حسن روحانی نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا: انقلاب کی راہ میں امام خمینی نے اپنی تمام تر کوشش اور کشش سے قومی یکجہتی کو اپنی جانب مبذول کردیا اور فتح تک پہنچنے کےلئے خون سے ہولی نہیں کھیلی۔

اعلی قومی سلامتی کونسل کے چیئرمین نے ملک اور انقلاب کی حقیقت سے دنیا کو روشناس کرنے کو تمام لوگوں کی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے واضح کیا: ہمیں اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دینی چاہئے کہ صیہونی ریاست اور عالمی استکبار، عالمی رائے عامہ کی تشکیل میں موثر کردار ادا کرتے ہوئے اسلامی انقلاب اور اسلامی جمہوریہ کے چہرے کو جھوٹے پروپیگنڈوں کے ذریعے دوسروں کے  سامنے مسخ کرکے پیش کرنے کی مذموم کوشش کریں۔

 

ماخذ: جماران خبررساں ویب سائٹ

ای میل کریں