جس دن مرحوم حاج آغا مصطفی شہید کردیئے گئے، امام کا گھر، آپ کے حضور پُرسا دینے والے لوگوں سے بھرا ہوا تھا۔ جب سب چلے گئے جیسے ہی ظہر کی اذان ہوئی امام اٹھ کھڑے ہوئے اور وضو بنانے تشریف لے گئے اور فرمایا: " میں مسجد جا رہا ہوں "۔
میں نے عرض کیا: عجب! آغا! آج بھی اپنا معمول کا پروگرام، نماز جماعت ترک نہیں کریں گے!
چنانچہ میں نے خادموں سے کسی کو کہا: جاو! جلدی مسجد کے خادم کو خبر دو۔ جب لوگوں کو معلوم ہوا کہ امام مسجد آ رہے ہیں، ہر طرف سے لوگ مسجد کی طرف چل پڑیں۔
برداشت ہایی از سیرہ امام خمینی، ج۳،ص54، درسہایی از امام، عبادت وخودسازی، ص۱۹۸