میگل لیتن

امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کا دل و جان سے احترام کرتا ہوں

چلی کے فلم ڈایرکٹر، میگل لیتن

میگل لیتن نے جماران میں موجود خبر نگار سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ: امام خمینی رہ جب فرانس میں تھے اور ایران کے انقلاب کی راہنمائی کرتے تھے میں اس وقت سے آپ کے متعلق تمام خبروں کو پڑھتا تھا اور اب  دل و جان سے ان کا احترام کرتا ہوں۔

اسٹوڈنٹ نیوز ایجنسی کے ثقافتی گروپ کی رپورٹ کے مطابق:چلی کی بغاوت کے خلاف معروف فیلم بنانے والے میگل لیتن مقبول انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے تیسرے سیزن عمار میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوے وہ جماران پہنچے اور امام خمینی رہ کو خراج تحسین پیش کی۔

میگل لیتن نے اس دورہ میں کہا : مام خمینی رہ جب فرانس میں تھے اور ایران کے انقلاب کی راہنمائی کرتے تھے میں اس وقت سے آپ کے متعلق تمام خبروں کو پڑھتا تھا اور اب  دل و جان سے ان کا احترام کرتا ہوں۔

چلی کے فیلم ڈایرکٹر نے کہا میں امام خمینی رہ کا دل و جان سے احترام کرتا ہوں ۔

انھوں نے بیان کرتے ہوے کہ جس وقت امام خمینی رہ جماران میں رہایش پذیر تھے ان کی رہایش گاہ پر آکر ایک عجیب احساس ہو رہا ہے کہا: مقبول انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے تیسرے سیزن عمار میں دعوت نے مجھے حیران کیا اسی لئے بلا فاصلہ میں نے اس دعوت کو قبول کر لیا ایران میں آنے کے بعد کا فی خوش ہوں۔

جماران میں بہت سارے خبرنگاروں نے ان سے انٹرویو لینا چاہا لیکن انھوں نے امام کے احترام میں یہ کہتے ہوے کے یہ امام خمینی رہ کی رہایش گاہ ہے انٹرویو دینے سے انکار کردیا لہذا جماران میں امام خمینی رہ کی رہایش گاہ کی زیارت کے بعد خبر نگاروں سے بات کی۔

اس نے جماران کے بعد تہران کے بازار کا دورہ کیا ایرانی اشیا کے معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا:چلی میں ایران میں تیار ہونی والی اشیا اور ملبوسات جیسے لباس نہیں ہیں اور مجھے جب بھی معیاری ملبوسات خریدنے ہوں تو میں امریکا جاتا ہوں۔

ای میل کریں