امام (رح) کا نورانی چہرہ ہرگز دغدار نہ ہوگا

امام (رح) کا نورانی چہرہ ہرگز دغدار نہ ہوگا

بعض کی سعی ہےکہ امام راحل(رح) کے چہرے کو داغدار کریں اور یہ خبیث اور سازشی ہاتھ کبھی بھی نتیجہ تک نہ پہنچیں گے اور گذشتہ کی مانند ناکام رہیں گے۔

بعض کی سعی ہےکہ امام راحل(رح) کے چہرے کو داغدار کریں اور یہ خبیث اور سازشی ہاتھ کبھی بھی نتیجہ تک نہ پہنچیں گے اور گذشتہ کی مانند ناکام رہیں گے۔

آستان کے مطابق، آیت اللہ خامنہ ای رہبر انقلاب اسلامی نے صدر مملکت اور حکومت کی کابینہ کے اعضا کی ملاقات میں اسلامی گیارہویں حکومت کی زحمات اور کوششوں کی قدردانی کرنے کے ضمن میں، ہفتۂ حکومت کو عوام کے سامنے انجام شدہ فعالیات، اقدامات، اور پروجیکٹز پیش کرنے کی اچھی فرصت بتایا اور ’’ پائیدار اقتصاد‘‘، ’’خارجہ سیاست‘‘، ’’علم اور ٹکنولوجی‘‘، ’’امن و امان‘‘، ’’ثقافت‘‘، ’’چھٹا لائحہ عمل‘‘ اور ’’ سائبر سپیس ‘‘ کے زمینے میں، سات سر فصل کے سانچے میں ملک کی بنیادی ترجیحات اور اسلامی گیارہویں حکومت کےلئے آئندہ سال کے پیشرو، اہم نکات بیان فرمایا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے ہفتۂ حکومت پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے، شہیدان رجائی اور باہنر کی یاد کو ’’اخلاص کے نمونہ، سخت محنتی اور عوامی ہونے‘‘ کے عنوان سے زندہ اور قدردانی کی اور اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ بعض کی کوشش ہےکہ ان رو سیاہ و غدار منافقین کے چہرے کو جو جرائم کے اصلی عامل تھے، پاک کریں، فرمایا: افسوس کے ساتھ، بعض کی سعی ہےکہ ان جنایتکاروں کےلئے جنھوں ہزاروں افراد، عام آدمی سے لے ملک کی چیدہ و برجستہ شخصیات کو شہید کئے ہیں، معاشرے میں مظلومیت کی فضا پیدا کریں اور امام راحل(رح) کے چہرے کو داغدار کریں اور یہ خبیث اور سازشی ہاتھ کبھی بھی نتیجہ تک نہ پہنچیں گے اور گذشتہ کی مانند ناکام رہیں گے۔

حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے ’’پائیدار اور مقاومتی اقتصاد‘‘ کے مرکزی ہیڈکوارٹرز کی جانب سے ملک کی معیشت مضبوط و پائیدار بنانے کے سلسلہ میں کی گئیں فعالیتوں، سرگرمیوں اور اقدامات کی رپورٹ پیش کرنے پر صدر مملکت کے معاون اول کی قدردانی کرنے کے ضمن میں، اس زمینے میں مزید سنجیدگی، باریک بینی اور پے در پے تمام پروجیکٹز کو آخری مرحلہ تک پہنچانے اور حکومت کی تمام اقدامات اور سرگرمیاں پائیدار اور مقاومتی اقتصاد کی سیاستوں کے ساتھ منسجم اور ہم آہنگ ہونے پر تاکید کی۔

آپ نے اپنی گفتگو کے دوران اس بات پر کہ ہمیں جوہری معاہدے سے، امریکیوں کی بد عہدی اور بد حسابی سے تجربہ لینے کی تاکید فرماتے ہوئے یاد دہانی کی: یہ تجربہ ہمیں سیکھاتا ہےکہ امریکہ میں موجود کسی بھی حکومت کے وعدوں پر کسی قسم کا کوئی اعتماد اور بھروسہ نہیں کرنا چاہئے اور ان کے وعدوں کے مقابل میں فوراً کوئی حتمی فیصلہ اور اقدام نہیں کرنا چاہئے۔

حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے مزید فرمایا: جوہری معاہدے کے موضوع پر میرا اعتراض، مدمقابل کی عہد شکنی اور برے عزائم اور خباثتوں کی طرف لوٹتا ہے، اپنے عناصر کی جانب نہیں؛ کیونکہ ہمارے مذاکرہ کرنے والوں نے اپنی توانائی کی حد میں دن رات کوششیں کیں اور ہم ان کی زحمتوں کے قدرداں اور مشکور ہیں۔

اجلاس کے اختتام پر، حاضرین نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کی امامت میں نماز ظہرین جماعت میں ادا کیں۔


ماخذ: http://www.astaan.ir/ سے اقتباس

ای میل کریں