امام خمینی کی حقیقت پسندانہ تصویر

امام خمینی کی حقیقت پسندانہ تصویر

جن لوگوں نے امام کے زمانے کو درک کیا ہے، امام خمینی اور انقلاب اسلامی کی حقیقت پسندانہ تصویر پیش کریں۔

جن لوگوں نے امام کے زمانے کو درک کیا ہے، امام خمینی اور انقلاب اسلامی کی حقیقت پسندانہ تصویر پیش کریں۔

جماران نامہ نگار رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے سنئیر نائب صدر، ڈاکٹر اسحاق جہانگیری  نے " ہفتہ دولت اسلامی " کے پہلے دن، امام خمینی علیہ الرحمہ کے مزار اقدس پر حاضری دیتے ہوئے کہا:

جن لوگوں نے امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے زمانے کو درک کیا ہے، ان پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی  ہےکہ اگلی نوجوان نسل کےلئے تحریک انقلاب اسلامی کے عظیم الشان قائد حضرت امام خمینی اور انقلاب اسلامی کی حقیقت پسندانہ تصویر پیش کریں اور اسی ضمن میں وقت کا اہم تقاضا ہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی علیہ الرحمہ کے آثار کی حفاظت کے ساتھ، ان آثار کو ملکی اور غیر ملکی دوستداروں اور سیاحوں کے سامنے نمائش کےلیے پیش کریں۔

یادگار امام آیت اللہ سید حسن خمینی نے اس نشست میں 2014 کے دوران، امام خمینی کے مقدس مزار کی تعمیر کے سلسلے میں سنئیر نائب صدر جناب جہانگیری کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا: امید کی جاتی ہےکہ ڈاکٹر جهانگیری کی ہدایت اور دستورات سے عشرہ فجر کے موقع پر میوزیم دستاویزی سینٹر اور امام خمینی(ره) لائبریری کا افتتاح ہوگا۔

 

ماخذ: جماران خبررساں ویب سائٹ

ای میل کریں