امام خمینی کے اصولوں کا از سرنو جائزہ

امام خمینی کے اصولوں کا از سرنو جائزہ

جو چیز تحریف کےلئے مانع بن سکتی ہے، وہ امام کے اصولوں کا پھر سے از سرنو جائزہ لینا ہے۔

جو چیز تحریف کےلئے مانع بن سکتی ہے، وہ امام کے اصولوں کا پھر سے از سرنو جائزہ لینا ہے۔

اسلامی انقلاب کو کامیاب ہوئے تیس سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے بعد، حزب اللہی اور انقلابی رہنماوں کی ماضی اور حال پر ایک نظر سے یہ بات واضح ہوتی ہےکہ بغیر کسی استثناء کے سب کے سب، انقلابی اور ولایتمدار ہونے کے ساتھ حضرت امام خمینی(رح) اور امام خامنه ای سے والہانہ محبت کے دعویدار نظر آتے ہیں؛ تاہم حزب اللہیوں کی کردگی اور فعالیتوں کا حضرت امام خمینی کے اصولوں کے ساتھ موازنے سے معلوم ہوتا ہےکہ بسا اوقات حزب اللہی فرزندوں کا امام خمینی سے رابطہ، ایک "سنت" تک محدود نظر آتا ہے۔

اس لئے " امام خمینی کی کثیر الابعاد شخصیت کو محض ایک تاریخی شخصیت میں محدود نہیں کرنا چاہئے" [امام خامنه ای؛ 14 خرداد 94]

تکلفات سے پرہیز  کرتے ہوئے مسائل کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے اور ممکنہ طور پر امام رحمت اللہ علیہ کی شخصیت کو تحریف سے بچانے اور انقلاب کی ساکھ کو نقصان سے محفوظ رکھنے کا واحد راستہ "صحیفہ امام خمینی(رح)" کو گوشہ نشینی سے نکال کر عملی زندگی میں لانا ہوگا کیونکہ " جو چیز تحریف کےلئے مانع بن سکتی ہے، وہ امام کے اصولوں کا پھر سے از سرنو جائزہ لینا ہے" [امام خامنه ای؛ 14 خرداد 94]


ماخذ: khabaronline.ir

ای میل کریں