قرآن زمین پر نہ رکھیں

قرآن زمین پر نہ رکھیں

راوی: حجۃ الاسلام و المسلمین رحیمیان

قرآن کریم کا احترام رکھنے کے سلسلہ میں ایک دلچسپ نکتہ جو میں نے بار بار دیکھا ہے وہ یہ ہےکہ ہم کبھی کبھار مختلف وجوہات کی بناپر کئی قرآن کریم دستی بیگ میں امام کے پاس لے جاتے تھے۔

شروع میں ہم قرآن مجید کا خیال رکھے بغیر دوسری چیزوں کی مانند قرآن پاک بیگ سے نکال کر زمین پر رکھتے تھے۔ لیکن جب امام رحمت اللہ علیہ کی توجہ ہماری طرف ہوتی تو فرماتے تھے: ’’ قرآن پاک زمین پر نہ رکھیں ‘‘ پھر فوراً خود اپنا ہاتھ آگے بڑھاتے تھے اور ہم سے قرآن لیتے اور اپنے قریبی میز پر رکھتے تھے۔

(برداشت ہایی از سیرہ امام خمینی:ج3، ص10 درسہایی از امام عبادت و خودسازی؛ ص153)

ای میل کریں