ایک مرتبہ کسی نے کئی پاکیٹ سائز قرآن جس میں صرف چند سورے تھے، امام کی خدمت میں لایا تاکہ امام کے دستخط کے بعد، محاذ جنگ میں مشغول مجاہدین کےلیے بطور تحفہ لے جائے۔
جب ان میں سے ایک نے قرآن والے لفافے امام کے قریب لایا، آپ نے فرمایا: یہ کیا ہیں؟
عرض ہوا: قرآن ہیں جو تبرک کےلئے آپ کی خدمت میں لائے ہیں۔
امام جن کا برتاو ہمیشہ آرام اور نرم تھا، اچانک بے سابقہ انداز میں شدت اور پریشانی کے ساتھ اپنا ہاتھ پیچھے کھینچا اور غصے میں فرمایا: میں قرآن کو متبرک کردوں!!! یہ کیا کام ہے جو آپ کرتے ہوں؟
برداشت ہایی از سیرہ امام خمینی؛ ج۳، ص10؛ درسہایی از امام عبادت و خودسازی؛ ص۱۵3