امت اسلام دشمنوں کے عزائم، خاک میں ملا دیں گے

امت اسلام دشمنوں کے عزائم، خاک میں ملا دیں گے

طالبان، جبہۃ النصرہ، القاعدہ بوکوحرام اور داعش جیسے منحوس اور شیطان صفت گروہ، مادیت پرست اور ظالم سامراجیوں کی تخلیق ہے۔

خمینی جوان کا کہنا تھا: طالبان، جبہۃ النصرہ، القاعدہ بوکوحرام اور داعش جیسے منحوس اور شیطان صفت گروہ، مادیت پرست اور ظالم سامراجیوں کی تخلیق ہے۔

جماران رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید حسن خمینی کا کہنا تھا: گزشتہ ایام میں ہم اسرائیل کو اسلامی دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ سمجھتے تھے اور آج، ہم اپنی حالت زار سے چھٹکارا حاصل کرنے کےلئے تک و دو کررہے ہیں۔ تکفیری سوچ نے اسلامی معاشرے کو بد امنی اور تباہی کے دھانے پر لاکھڑا کیا ہے۔

یقیناً مسلمانوں میں تفرقہ اور اختلاف ہر بری چیز سے بہت ہی ناگوار، ناپسند اور بد تر ہے۔ بلا شک و شبہہ، امریکی پالیسی سے وابستہ سنی جماعت اور برطانیہ کے سازشوں سے متاثر شیعہ گروپ، نہ اہل سنت سے ہیں اور نہ ہی اصیل اہل تشیع کے دائرے میں داخل ہیں۔ یہ رہبر معظم انقلاب آیت اللہ خامنہ ای حفظہ اللہ کے سوچ اور امام خمینی علیہ الرحمہ کے اہم تعالیم میں شمار ہوتا ہے اور یہ دو بزرگوار، بارہا امت اسلام کے اتحاد ویکجہتی پر شدت کے ساتھ تاکید کی ہیں۔ اس اتحاد کے بغیر امت مرحومہ اپنے خداداد ذخائر اور اعلی اقدار بلکہ اپنے ناموس کی حفاظت نہ کرسکیں گے۔

بقول امام رحمت اللہ علیہ، عالمی استکبار اور سامراجی رویے اتخاذ کرنے والا، دوسروں پر ظلم و زیادتی کرنے والا، خود کے علاوہ دوسروں کو نظرانداز کرنے والا، شیطان صفت لوگ ہے اور حالیہ دور میں امریکہ بڑا شیطان ہے اور خطے میں اسرائیل، اس کا ناجائز اور نامبارک مولود ہے۔

طالبان، جبہۃ النصرہ، القاعدہ بوکوحرام اور داعش جیسے منحوس اور شیطان صفت گروہ، مادیت پرست اور ظالم سامراجیوں کی تخلیق ہے، اگرچہ ظاہری طور پر ایسا لگتا ہےکہ ان کی پالیسی امریکہ کے ساتھ معاندانہ ہے، تاہم ان کے وجود کا مقصد، امریکہ اور عالمی استکبار کے وسیع تر مفاد کے تحفظ پر منتہی ہوتی ہیں۔

بنابرایں، اسلامی جمہوریہ ایران بلکہ امت اسلام کی پالیسی میں تبدیلی اور نرمش، امریکی رویوں میں تبدیلی پر منحصر ہے۔

اس میں شک نہیں کہ دنیائے اسلام میں بیداری کی لہر اسلامی انقلاب کی کامیابی کا نتیجہ ہے اگرچہ کچھ سلفی تکفیری عناصر نے اسلامی بیداری کو غیر معقول طریقے سے دوسرا رخ دینے کی کوشش کی ہے لیکن امید خداوندی ہےکہ امت اسلام، دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گے، انشاءاللہ تعالی۔

 

ماخذ: جماران خبررساں ویب سائٹ

ای میل کریں