انٹرویو

مسلمان اپنا درخشان ماضی دوبارہ دہرا سکتے ہیں

ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری یہ روتی ہے

آپ ہم کو اپنا تعارف کرائیں؟

میرا نام افسانہ ہے میں پاکستان کی رہنے والی ہوں اور اسلامک ٹیچر ہوں۔

 

آپ امام خمینی کی شخصیت سے کب اور کیسے آگاہ ہوئیں؟

ان کے بارے میں ہم بچپن سے سنتے آئے ہیں، ہم سنا کرتے تھے کہ امام خمینی سے پہلے ایران میں جو شاہ تھا اس نے اسلامی کلچر کو نیست و نابود کر رکھا تھا ملک میں بدعنوانی، کرپشن بے پردگی اور عیاشیاں اپنے عروج پر تھی لیکن امام خمینی نے مغربی آلہ کا شاہ کو اس ملک سے بھگانے کے بعد اسلامی حکومت کو معاشرہ میں رائج کیا اور اسلام کے بنیادی اصولوں اور تعلیمات کو حکومت کی بنیاد بنایا اور ایک اسلامی معاشرہ کیا ہوتا ہے اور کیسا ہوتا ہے یہ دنیا والوں کے سامنے پیش کیا۔

 

آپ امام خمینی کی شخصیت کو کس طرح سے دیکھتی ہیں؟

امام خمینی جیسی شخصیت اگر آج ہم اس دنیا میں دوبارہ تلاش کرنا چاہیں تو اب ملنا ممکن نہیں ہے، وہ ان شخصیات میں سے تھے جن کی نظیر صدیوں میں بھی نہیں ملتی، امام خمینی نے جس طرح سے اللہ اور رسول میں اپنے عظیم عقیدہ دکھایا اور دکھایا کہ کس طرح سے ایک خدائی بندہ اگر اللہ پر یقین رکھے تو وہ شیطان کے آلہ کار کو کیسے بھاگنے پر مجبور کر سکتا ہے میں امام خمینی کی شخصیت کے بارے میں یہی شعر کہوں گی:

ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری یہ روتی ہے

بہت مشکل سے ہوتا ہر چمن میں دیدہ ور پیدا

 

امام خمینی کے اتحاد بین المسلمین کے اجنڈے کے بارے میں آپ کیا کہیں گی؟

اتحاد ہونا بہت ضروری ہے جہاں بھی اس کی کمی ہوتی ہے وہاں فساد ہوتا ہے اور آج ہم اس دنیا میں جو مسلمانوں کی گرتی ہوئی حالت کو دیکھ رہے ہیں وہ سب اس اتحاد کی کمی کی وجہ سے ہے جب کہ ہم دیکھتے ہیں کہ یہی مسلمان ماضی میں کتنے کامیاب تھے اور ساری دنیا پر حکومت کیا کرتے تھے تو اگر آج بھی یہ مسلمان ماضی کی طرح متحد ہو جائیں جیسا کہ امام خمینی نے کیا تو مسلمان اپنا درخشان ماضی دوبارہ دہرا سکتے ہیں۔

 

آخر کیا وجہ ہے کہ اتحاد بین المسلمین کا امام خمینی کا اجنڈا ایران میں تو کامیاب رہا لیکن ہمارے ملکوں میں اسے رائج کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے؟ اور کس طرح سے مسلمانوں کو ہمارے ملکوں میں متحد کیا جا سکتا ہے؟

اس کی اصلی وجہ یہ ہے کہ مغربی تعلیمات کو اتنا زیادہ آگے لایا جا رہا ہے کہ اس کی وجہ سے ہمارے جو اپنے لیڈر اور ہیروز ہیں ان کے تفکرات ہمارے جوانوں تک پہونچنے نہیں دئے جا رہے ہیں ان پر پردہ ڈالا جا رہا ہے، ہماری نوجوان نسل کو یہ بتایا جا رہا ہے کہ وہ مغربی کلچر کے بارے میں پڑھیں جب تک ہامرا جوان اپنے نیشنل ہیروز کے بارے میں آگاہی حاصل نہیں کریگا ان کے خیالاے اور تفکرات کے بارے میں نہیں جانے گا ان تفکرات کو اپنے لئے نمونہ عمل نہیں بنائے گا تب تک ہمارے قومی اور اسلامی راہنمائوں کی بنائی ہوئی باتوں پر عمل نہیں کر سکے گا، تو بنیادی طور سے آگاہی ضروری ہے اس طرح کے سمینار، کانفرنس زیادہ سے زیادہ ہونے چاہئیے تاکہ لوگوں تک امام خمینی جیسے راہنمائوں کی بات کو پہونچایا جا سکے اور جو ہمارے معاشرہ میں مسلمان متحد نہیں ہو پا رہے ہیں یا اتحاد میں مشکلیں آ رہی ہیں ان کی سب سے بڑی وجہ تعلیم کی کمی ہے۔

 

امام خمینی کے بعد آپ امام خامنہ ای کو ایک لیڈر کے طور پر کیسا پاتی ہیں؟

انہوں نے ماشاء اللہ اسی عظم راسخ کے ساتھ اس پرچم کو تھاما جیسا کہ امام خمینی نے ان کے حوالے کیا تھا اور امام خمینی کے نظریات کو نوجوان نسل میں ڈالا اور یہ آپ کی راہنمائی اور لڈرشپ ہی یہ کہ تمام تر پابندیوں کے باوجود ایران اس مقام پر کھڑا ہے اور ہم نے جوہری معاہدہ میں ایک بار پھر آپ کی دوراندیشی کو دیکھا اور یہ بھی دیکھا کہ امریکا جیسے ملک نے کس طرح سے ایران کے آگے گھٹنے ٹیکے، تو میں ایک بار پھر یہی کہوں گی کہ آپ ایک بہترین لیڈر ہیں اور قوم کو مضبوطی کے ساتھ سعادت کے راستے پر لے جا رہے ہیں اور آج ہر قوم کو آپ کے جیسے لیڈر کی ضرورت ہے۔

ای میل کریں