تلاوت قرآن، انسان بننے کےلئے

تلاوت قرآن، انسان بننے کےلئے

راوی: خانم مرضیہ حدیدہ چی ( دباغ )

میں جب بھی امام کا کھانا، آپ کے کمرے میں لے جاتی اور کمرے میں داخل ہوجاتی تھی تو دیکھتی تھی کہ امام رحمت اللہ علیہ، قرآن پاک کھولے ہوئے اور تلاوت قرآن میں مشغول ہیں۔

ایک مدت تک میرا ذہن اس مسئلے (قرآن کی کثرت قرائت) میں الجھا رہا۔ بلآخر، ایک دن میں نے امام سے عرض کیا:

حاج آقا! آپ کا پورا وجود قرآن عملی ہے، پھر کیوں اس قدر قرآن کریم قرائت کرتے ہیں؟

امام ایک لمحہ خاموش رہیں اور فرمایا: جو بھی انسانیت کو سمجھنا چاہتا ہے اور انسان بنا چاہتا ہے، اسے مسلسل قرآن کی تلاوت کرنی چاہیئے۔

برداشت ہایی از سیرہ امام خمینی؛ ج۳، ص12؛

درسہایی از امام عبادت و خودسازی؛ ص۱۵3

ای میل کریں