چاند نظر آگیا، ایران میں بدھ کو عید الفطر ہوگی

چاند نظر آگیا، ایران میں بدھ کو عید الفطر ہوگی

تہران میں عید الفطر کی نماز مصلی امام خمینی(رح) میں صبح آٹھ بجے آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی جائےگی۔

تہران میں عید الفطر کی نماز مصلی امام خمینی(رح) میں صبح آٹھ بجے آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی جائےگی۔

رہبر انقلاب اسلامی اور ولی فقیہ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے دفتر نے ایران میں چاند نظر آنے اور بدھ کو عید الفطر کا اعلان کردیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں قائم ہلال کمیٹوں کی رپورٹوں کی بنیاد پر رہبر انقلاب اسلامی کے نزدیک ماہ شوال کا چاند ثابت ہوگیا ہے لہذا کل بروز بدھ یکم شوال اور عید الفطر ہے۔

تہران میں عید الفطر کی نماز مصلی امام خمینی(رح) میں صبح آٹھ بجے آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی جائےگی۔

واضح رہےکہ پاکستان میں بھی منگل کو عید الفطر کا چاند نظر آگیا ہے اور بدھ کو عید الفطر منائی جائےگی۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے مسلمان جمعرات کو عید الفطر منائیں گے۔

عید الفطر کی آمد پر آیت اللہ سید حسن خمینی نے انسٹاگرام میں لکہا:

"عید مبارک"

ایک روایت میں امام صادق(ع) نے مولا امیرالمومنین علی علیہ السلام کے عید الفطر کے خطبہ کی طرف اشارہ فرماتے ہیں:

گھروں سے نکلتے اور عیدگاہوں کیطرف حرکت کرتے وقت، قبروں سے نکلنے اور اللہ تعالی کیطرف رواں دواں ہونے کی یاد کیا کرو۔ جائے نماز پر قیام سے اللہ کے سامنے قیام کو یاد کرو۔

نماز سے فراغت اور گھروں کیطرف لوٹ آنے سے، بہشت برین کے منازل کی سمت رجوع کو یادآور ہو جاو۔

اے بندگان خدا! روزہ دار مردوں اور عورتوں کو کم سے کم جو چیز دی جاتی ہے وہ یہ کہ رمضان المبارک کے آخری دن، ایک فرشتہ الہی ندا دےگا کہ خبردار! تمہیں بشارت ہو اے اللہ کے بندو! تمھارے گزشتہ گناہوں بخشا گیا، پس آیندہ کے فکر کرو اور دیکھو کہ باقی ایام کو کس طریقے سے گزاروگے۔

ماخذ: جماران خبررساں ویب سائٹ

ای میل کریں