امام خمینی کا تصور انقلاب ہے، شیعہ انقلاب کا تصور نہیں

امام خمینی کا تصور انقلاب ہے، شیعہ انقلاب کا تصور نہیں

امام خمینی(رح) کا تصور انقلاب ہے وہ شیعہ انقلاب کا تصور نہیں ہے۔

امام خمینی رحمت اللہ علیہ اور سامراجی طاقتوں نیز عرب انقلابات کے بارے میں امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ، ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی کے کلام کا خلاصہ:

ڈاکٹر صدیقی کا کہنا تھا: یہ جو عرب اسپرنگ ہے یہ نتیجہ ہے اس جد وجہد کا کہ جو امام خمینی(رح) نے ایران میں سامراج کو شکست دینے کے سلسلے میں کی تھی۔

امریکی سامراج و استعمار کو ایران سے نکالا، ایک بھی گولی چلائے بغیر۔

ایسی پر امن جد وجہد جس کی مثال ملنا مشکل ہے۔

ڈاکٹر نے بھی کہا: امام خمینی(رح) کے پیغام کو ایران عراق جنگ کے ذریعے امریکہ نے آگے بڑھنے سے روکنے کی کوشش کی۔

امام خمینی(رح) کا تصور انقلاب ہے وہ شیعہ انقلاب کا تصور نہیں ہے۔

امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ نے مزید کہا: ان کا انقلابی پیغام دنیا کے تمام مغلوب و مظلوم انسانوں کی آزادی کےلئے ہے، اس کے ساتھ ساتھ دنیا میں جہاں جہاں سامراج و استعمار کے ٹٹو اور پٹھو حکمران بیٹھے ہیں ان کو مسترد کرکے ہٹانے کا پیغام ہے۔

ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی اس بات پر بھی کی کہ امام خمینی(رح) کا یہ تصور ساری دنیا میں قبولیت رکھتا ہے اور مغرب میں رہنے والوں کو بھی متاثر کرتا ہے۔ تو یہ عرب اسپرنگ امام خمینی(رح) کے انقلاب کی دوسری نسل ہے۔ اس کو خراب کرنے کےلئے اسے مسلکی رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کا سارا فائدہ ان عرب بادشاہوں کو ہوتا ہے۔

 

مصدر: موصولہ اخبار کٹینگ

ای میل کریں