روح اللہ کا لاکھوں زائرین پرمشتمل قافلہ، رواں دواں

روح اللہ کا لاکھوں زائرین پرمشتمل قافلہ، رواں دواں

روح اللہ کا لاکھوں زائرین پرمشتمل قافلہ حرم امام کی طرف روان دواں ہے اور رہبر کبیر کی برسی میں شرکت اور تجدید عہد کےلئے تیار ہو رہے ہیں۔

تعظیم امام خمینی(رح) مرکزی کمیٹی نے ایک اعلامیہ کے ضمن میں حرم مطہر میں حضرت امام(رح) کی ۲۷ویں برسی کے پروگراموں کا با قاعدہ اعلان کیا۔

جماران رپورٹ کے مطابق، اعلامیہ میں آیا ہے:

"حضرت امام(رح) کی تکریم و تعظیم ہمارے لئے اعتقادی، ایمانی، انقلابی، جذباتی اور قومی پہلو کی حامل ہے"۔

مقام معظم رہبری مدظله العالی

اس سال بھی 14خرداد (۴ جون) حضرت امام خمینی (رحمت اللہ علیہ) کا مقدس حرم، برکات و رحمتوں سے بھرے ہوئے شعبان المعظم کے آخری دنوں اور اللہ تعالٰی کی عظیم مہمانی کی بارگاہ میں حاضر ہونے کے قریب ایک بار پھر امام راحل(رح) کے عاشقان اور مریدوں کا عظیم الشأن سالانہ اجمتاع کا تجلی گاہ، ہوگا۔

حضرت روح اللہ کا لاکھوں زائرین پرمشتمل قافلہ حرم امام کی طرف روان دواں ہے اور پورے ملک سے سینکڑوں زائرین، تہران کی شریف عوام اور غیرملکی مہمانوں کے ہمراہ، رہبر کبیر انقلاب اسلامی ایران کی برسی اور تکریم و تعظیم کے مراسم میں شرکت اور حضرت امام خمینی(رح) کی منطق اور نصب العین کے ساتھ تجدید عہد کرنے کےلئے تیار ہو رہے ہیں۔

ایسے جوش و جذبے سے بھرے قافلہ میں حاضر ہونا جو خون شہیدان کا پیغام رساں اور غازیوں، آزاد شدہ قیدیوں، قربانیاں پیش کرنے والے عزیز گھرانے، مخلص رضاکاروں، سائنس دانوں، عاشورائی ثقافت کے عاشق جوانوں اور مکتب روح اللہ کے پیروکار کی فخر و مباہات سے بھری یاد کو تازہ کرتا ہے ... اس مراسم کی عظیم الشأن شوکت اس حقیقت کی دلیل ہےکہ امام راحل(رح) کی راہ زندہ اور جاری ہے اور انقلاب اسلامی کے تین بنیادی اصول یعنی "استقلال، آزادی، جمہوری اسلامی" آج بھی پوری طاقت اور اقتدار کے ساتھ مستحکم اور پا برجا ہیں۔

امام کی برسی کے مراسم ایک فرصت ہے تاکہ حضرت امام(رح) کے نظریات، افکار، تعلیمات اور بلند و بالا اہداف، امیدیں اور نصب العین کو انقلاب اسلامی کے بےمثال اور با بصیرت رہبر کی زبان سے ایک بار پھر دہرائیں۔

ایسی امیدیں جو ایرانی ملت کی عزت، اسلامی نظام کے اقتدار، ملک کی ہمہ جہت پیشرفت، عالمی سامراج و مستکبران کی ناجائز حرص و طمع، زیادتیوں، ظلم و ستم کے ساتھ مقابلہ کرنے، حق و حقوق، عدالت، آزادی کے تحفظ اور ایک بار پھر اسلامی تمدن شان و شوکت، اسلام کی عظیم اقدار اور اسلام کے نورانی احکام کی ترویج کےلئے مسلمانوں کی وحدت اور یکجہتی پر بھروسہ اور پورا ایمان و اعتماد کرنے پر استوار ہے ...

حرم مطہر کے پروگرامز:

۱۔ جمعرات ۱۳/۳/۹۵ (2/6/16):  ۱۳ خرداد کی شب، نماز مغرب و عشا، حضرت آیت اللہ سید حسن خمینی کی امامت میں قائم کرنے کے بعد، پروگرام قرآن کریم کی تلاوت کے ساتھ آغاز ہوگا۔ پھر ذاکرین سلام و مرثیے خوانی پیش کردیں گے اور آخر میں اسلامی جمہوریہ ایران کا صدر مملکت جناب ڈاکٹر حسن روحانی اجتماع سے خطاب فرمائیں گے۔

۲۔ جمعہ ۱۴/۳/۹۵ (3/6/16):  ۱۴ خرداد کے عظیم الشان تقریبات "امام سے تجدید عہد، رہبری کی بیعت " کے عنوان سے صبح ۹ بجے حرم مطہر امام (رح) میں آغاز اور قرآن کریم کی تلاوت، ذاکرین کے مرثیے خوانی کے بعد، آیت اللہ حاج سید حسن خمینی خطاب سنیں گے اور آخر میں انقلاب اسلامی کے عزیز اور بےنظیر قائد نیز مسلح افواج کے سپریم کمانڈر اور امام امت کے خلف صالح آیت اللہ خامنہ ای کی گراں بہا اور اہم بیانات سے بہرہ مند ہوں گے۔

 

ماخذ: جماران خبررساں ویب سائٹ

ای میل کریں