برسی

اتحاد بین المسلمین عصر حاضر کی اہم ضرورت

اسلام جیسے پاک اور امن پسند مذہب کو بدنام کرنے کی سازش کر رہا ہے

امام خمینی کی ستائسویں برسی کے موقع پر غیر ممالک کے مہمانوں نے آج بیت امام خمینی اور ان کے فرمودات کو عملی جامہ پہنانے والی کمیٹی کے دفتر کا دورہ کیا جس میں انہوں نے امام خمینی کے افکار، فرمودات، اور آپ کی مجاہدت سے آشنائی حاصل کی اس دورہ کے حاشیہ پر ہم نے کچھ مہمانوں سے بات چیت کر کے امام خمینی کے بارے میں ان کے تاثرات جاننے کی کوشش کی تو اہل سنت و الجماعت سے تعلق رکھنے والے جمعیت علماء پاکستان نیازی گروپ کے چیر مین شہزادہ پیر جان نے فرمایا اس دور میں امام خمینی کی فکر کی پیروی کرنا ضروری ہے آج اغیار مختلف طرح سے مسلمانوں کو تقسیم کرکے ان پر حکومت کرنا چاہتے ہیں اسلئے مسلمانوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ اتحاد کرکے اپنی طاقت کو اور مضبوط کریں، انہوں نے مزید کہا کہ امام نے یوم القدس کی بنیاد کو ڈال کر دنیا کو بتا دیا کہ دنیا میں ہمیشہ مظلوم کی حمایت ہونی چاہئیے اور امریکہ و اسرائیل جیسے ظالموں کے خلاف آواز بلند کرنی چاہئیے، آج اس دور میں امریکہ نے داعش اور النصرہ جیسی تنظیموں کو بنا کر مسلمانوں کو مسلمانوں کے خلاف استعمال کرنے کی پالیسی اپنائی ہے اور اسلام جیسے پاک اور امن پسند مذہب کو بدنام کرنے کی سازش کر رہا ہے۔

انہوں نے امام خمینی کی شخصیت کے بارے میں بولتے ہوئے مزید کہا: امام خمینی کی شخصیت ایک ایسی شخصیت ہے جس کی آج ہر فرقہ اور مذہب کا انسان تعریف کر رہا ہے اور ان کی برسی کے موقع پر دنیا بھر سے لوگوں کا شرکت کرنا ان کی نیک سیرت اور نیک کردار کی واضح دلیل ہے۔

ای میل کریں