امام خمینی(رح)، اسلام و قرآن کے احیاگر تھے

امام خمینی(رح)، اسلام و قرآن کے احیاگر تھے

امام خمینی رحمت اللہ علیہ عصر حاضر كے احیاگر اسلام و قرآن تھے اور مسلمانان عالم کی گردن پر بہت بڑا حق رکھتے ہیں۔

ممتاز قاری قرآن جناب سعید طوسی نے آستان مقدس حضرت امام خمینی(رح) کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے اظہار کیا: بڑی خوشی کی بات ہے کہ ہر مہینے تلاوت قرآن کریم کی باشکوہ محفل، حرم امام راحل(رح) میں منعقد ہوتی ہے اور ایسے محافل حرم مطہر میں منعقد ہونی چاہیئے۔

انهوں نے مزید کہا: امام خمینی رحمت اللہ علیہ عصر حاضر كے احیاگر اسلام و قرآن تھے اور مسلمانان عالم کی گردن پر بہت بڑا حق رکھتے ہیں۔

ممتاز قاری نے تصریح كی: حرم امام راحل(رح) میں قرآنی محفل كا انعقاد بہت مناسب اور اس سلسلہ میں مزید توجہ اور كام كی ضرورت ہے اور امام كے نصب العین، تفكرات اور نظریات پر عمل كرنا اور امام(رح) كی زندگی اور نظریات پر خاص توجہ دینا  چاہیئے۔  مجهے یاد ہے كہ جب چهوٹا تها، امام راحل (رح) كی باتوں كو غور سے سنتا تها اور آپ مسائل كو عام فہم لسان میں بیان فرماتے تهے تاكہ سب لوگ اچهی طرح متوجہ ہوں۔

انهوں نے اوپر كے مطالب بیان كرنے کے ضمن میں تصریح كی: انقلاب کا گولڈن دور دفاع مقدس کا دور تھا جو امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کی رہبری کے سایہ میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا اور آج آپ کے افکار اور نظریات پر زیادہ تحقیق اور غور کرنے کی ضرورت ہے۔

انهوں نے حرم امام راحل(رح) میں منعقد شده قرآنی محافل كے بارے میں كها: پروگرام بہت اچها اور قیمتی تها جسے مزید پهیلانے، ہفتہ وار بلکہ ممكن ہو تو روزانہ منعقد كرنی چاہیئے۔

 

http://harammotahar.ir

ای میل کریں