امام اور رہبر معظم کا انقلاب کے مستقبل سے متعلق تشویش

امام اور رہبر معظم کا انقلاب کے مستقبل سے متعلق تشویش

انقلاب کے مستقبل کے حوالے سے جو خدشہ آپ کے اندر پایا جاتا ہے، امام خمینی کے دور میں وہی خدشہ مجھے بھی لاحق تھا۔

آیت الله محمد یزدی نے نظام اسلامی کی تشکیل اور ولایت فقیہ کی حکمرانی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: ولایت فقیہ کا شمار ان بنیادی مسائل میں ہوتا ہے جس پر اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔

جماران کی رپورٹ کے مطابق، آیت الله یزدی نے اس بات کا حوالہ دیتے ہوئے کہ خدا نے قرآن میں، پیامبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ کےلئے رسالت اور حاکمیت کے وظیفے کو مشخص کیا ہے، کہا: قرآن کے حکم کے مطابق، پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ جہاں عہدیدار رسالت تھے وہی منصب امامت اور ولایت پر بھی فائز تھے، اگر امامت نہ ہوتی تو پیغمبر کی رسالت ادھوری رہ جاتی، اسی لئے غدیر میں خدا کے حکم سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ نے حضرت علی علیہ السلام کو تمام مسلمانوں کے حاکم کے عنوان سے پہچانوایا۔

یزدی نے مزید کہا: غیبت کبری کے دور میں اسلامی معاشرے کی باگ دوڑ امام عصر(عج) کے نائبین عام یعنی فقہاء عظام  کے سپرد کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا: حاکمیت کے معنی "حق ولایت" کے ہیں اور اسی لئے ہر ایک کو ولایت کی پیروی کرنا ضروری ہے اور اس کی واضح مثال اسلامی انقلاب کی تاریخ میں حضرت امام خمینی کے ذریعے تشکیل پانے والی حکومت کی صورت میں ہمیں دکھائی دیتی ہے۔

مجلس خبرگان کے صدر نے رہبر انقلاب کے ساتھ ہونے والی ایک ملاقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: مجھے انقلاب کے مستقبل کے بارے میں بہت تشویق لاحق تھی جس کا تذکرہ میں نے رہبر انقلاب کے سامنے کیا تو رہبر انقلاب نے فرمایا:

انقلاب کے مستقبل کے حوالے سے جو خدشہ آپ کے اندر پایا جاتا ہے، امام خمینی کے دور میں وہی خدشہ مجھے بھی لاحق تھا۔ میں نے امام سے ملاقات کے دوران اپنی تشویش کا اظہار کیا تو امام نے اس کے جواب میں فرمایا:

انقلاب کے مستقبل کےلئے فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں جب تک عوام کی حمایت ہے اس وقت تک انقلاب کو  کچھ نہیں ہوگا۔

آیت اللہ یزدی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ طالب علمی کا مطلب سادہ زندگی گزارنے کے ساتھ دنیا میں الجھنے سے اپنے آپ کو محفوظ رکھنا ہے، اسی لئے طلاب دینی کو اپنی زندگی میں ان دو نکات کی رعایت کرنا چاہئے۔

یزدی نے حضرت آیت الله العظمی سیستانی کے پیغام کی جانب اشارہ کیا اور کہا: آج دنیا اپنا رخ آپ کی جانب پھیر رہی ہے تاہم آپ کو دنیا کی رنگینیوں میں  رنگین ہونے سے بچنا ہے، اگر آج آپ سے یہ کہا جائے کہ " امام کے ناصر اور مددگار؛ ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں " تو آپ کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے کہ آپ امام کے ناصر و مددگار ہیں بلکہ امام کے حقیقی ناصر و مددگار وہ لوگ ہیں جو آج شام میں حرم اہل بیت علیہم اسلام کا دفاع کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ امام کے حقیقی یاور وہی ہیں جو اپنے تمام وجود کے ساتھ  اسلامی معاشرے کو صحیح سمت حرکت دینے کی انتھک کوشش میں مصروف ہیں۔

 

ماخذ: جماران خبررساں ویب سائٹ

ای میل کریں