خبر آنلاین کی رپورٹ کے مطابق، عظیم اسلامی انسائیکلو پیڈیا کے مرکز کے عوامی تعلقات کے بقول، انسائیکلو پیڈیا کی بائیسویں (22) جلد کا مدخل، ایران اور اسلام کے موضوعات اور عظیم شخصیات کے چہروں کے ساتھ شائع ہوچکی ہے۔
عظیم اسلامی دائرۃ المعارف [انسائیکلو پیڈیا]، صرف عالم اسلام کی ثقافت پرمبنی ہونے کے اعتبار سے تخصصی اور خاص کتاب ہے، لیکن ساتھ ساتھ بڑے وسیع دامن کی حامل ہے۔
عظیم اسلامی انسائیکلو پیڈیا کی بائیسویں جلد، 162 مدخل پر مشتمل ہے۔ اس جلد کا آغاز ’’ گھرانہ‘‘ کے مدخل سے اور اختتام ’’خندق‘‘ کے مدخل پر ہوتا ہے۔
اس جلد کے اہم مدخلوں میں سے ایک ’’ آیت اللہ روح اللہ خمینی‘‘ سے اختصاص رکھتا ہے۔ اس مدخل میں ہم پڑھتے ہیں:
’’ آیت اللہ سید روح اللہ، حاج آقا مصطفی موسوی خمینی کے فرزند؛ فقیہ اور مرجع تقلید، سیاست دان اور بیسوی صدی کے آخر کے عظیم ترین، مشہور ترین اور موثر ترین انقلابات کے رہبروں میں سے ہیں۔ آپ اپنے مقام معنوی کی خاطر اور نیز ایرانی عوام کے انقلاب اسلامی کی رہبری و رہنمائی کرنے کی بنا پر سنہ ۱۳۵۰ ھ، شمسی (بمطابق 1971ء) کے سالوں کی دہائی میں ’’ امام ‘‘ کے نام سے مشہور ہوئے۔
آپ نے تقریباً اپنی چار دہائی کی سیاسی اور اجتماعی جد و جہد کے عرصے میں، جو دینی و مذہبی رہبری کے سانچے میں اور ’’ استقلال، آزادی، جمہوری اسلامی ‘‘ کے نعروں کے سہارے خاندان پہلوی کی شاہنشاہی حکومت کے تاج و تخت کو ایرانی عوامی کی طاقت سے اُلٹ دیا؛ جس کے نتیجہ میں جمہوری اسلامی ایران کی اپنی ایک دہائی کی قیادت و رہبری سے، نظریۂ ولایت فقیہ اور دینی حکومت کی بنیاد رکھی۔
امام خمینی(رح) کی ممتاز اور بے نظیر شخصیت نے نہ صرف پوری دنیا میں آپ کی شہرت کے اسباب کو فراہم کی بلکہ جمہوری اسلامی ایران ’’خمینی کبیر‘‘ کے نام سے پہنچاننے لگا۔
اس مدخل کو جناب ’’ فرامرز حاج منوچہری ‘‘ نے لکھا ہے۔
عظیم اسلامی انسائیکلو پیڈیا، تین زبان (فارسی، عربی اور انگلیش) میں طبع ہوگی اور اب تک اس کی بائیس (22) جلدیں چھپ چکیں ہیں۔ بائیسویں جلد، ڈاکٹر سید کاظم موسوی بجنوردی کی ترمیم اور نظر ثانی سے (774) صفحات میں نشر ہوئی ہے۔
http://www.khabaronline.ir/