حسن خمینی کی سرگرمیاں احمد خمینی سے کم نہیں

حسن خمینی کی سرگرمیاں احمد خمینی سے کم نہیں

حسن خمینی کے پاس تمام اسناد اور دستاویزات موجود ہیں۔ وہ ہر بات، دلیل کی بنیاد پر کرتے ہیں۔

جماران کی رپورٹ کے مطابق، آیت الله اکبر ہاشمی رفسنجانی نے حضرت امام خمینی کے مرحوم صاحبزادے حجت الاسلام و المسلمین حاج سید احمد خمینی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا:

اسلامی انقلاب، امام خمینی اور وطن عزیز کےلئے ان کی بہت سی خدمات ہیں۔ انہوں نے امام  خمینی کے دفتر کو ہر طرح سے سالم رکھتے ہوئے غیر متعلقہ افراد کی گرفت اور سرگرمیوں سے بچائے رکھا۔

انہوں نے سید احمد خمینی کی انسانیت، سمجھداری، اور امانتداری پرمشتمل مثالی کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: وہ خالصانہ طور پر رعایت کرتے ہوئے، امام کے پیغامات کو پوری  امانتداری کے ساتھ لوگوں تک پہنچایا کرتے تھے، اس حوالے سے انہوں نے کبھی بھی کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔ ملکی مسائل پر گفتگو کےلئے ہمیشہ وہاں ہماری میٹنگیں ہوا کرتی تھیں اور ان میٹنگوں میں ہونے والی گفتگو سے معلوم ہوتا تھا کہ وہ ملکی مسائل سے باخبر ہونے کے ساتھ بہت دلسوز بھی ہیں۔ وہ امام اور حکام کے درمیان اچھے اور عمدہ روابط قائم کرنے میں اچھا واسطہ تھے، میری نظر میں اس حوالے سے ان کی بہت سے خدمات ہیں، انہوں نے اس گھر کے اقدار کی صحیح طرح آخر تک حفاظت کی اور امام کی تمام باتوں کو ریکارڈ کردیا جس کے نتیجے میں بہت سی دستاویزات اور اسناد، آج ہمارے اختیار میں ہیں۔

انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہ بعض لوگ امام کے گھرانے پر الزام عائد کرتے رہے ہیں، کیا ایسے افراد آج بھی اپنے مقرر کردہ راستے پر گامزن ہیں؟ کہا: جی ہاں! آج بھی ایسے لوگ موجود ہیں، تاہم حسن خمینی کی سرگرمیاں احمد خمینی کی سرگرمیوں سے کم نہیں۔ میری نظر میں وہ بہت پڑھے لکھے اور اچھی ذہانت کے مالک ہیں اور تاریخ میں ہماری پاس ان کی طرح کے افراد بہت کم ہیں۔

آیت الله ہاشمی رفسنجانی نے واضح کیا: اس وقت آپ کے پاس سب سے بہترین فرد حسن خمینی کی صورت میں موجود ہیں، وہ پس پردہ مسائل کو بہتر طریقے سے جانتے ہیں اور اس کے پاس تمام اسناد اور دستاویزات موجود ہیں۔ وہ ہر بات، دلیل کی بنیاد پر کرتے ہیں۔ میری نظر میں بہتر ہے کہ بہت سے مسائل میں ان سے انٹرویو لیا جائے۔

 

حوالہ: جماران خبررساں ویب سائٹ

ای میل کریں