خمینی(رح) کا حضور امام عصر(ع) کے ظہور کےلئے، مقدمہ

خمینی(رح) کا حضور امام عصر(ع) کے ظہور کےلئے، مقدمہ

کسی کو کچھ معلوم نہیں کہ ایک منٹ بعد تک زندہ ہے یا کسی نامعلوم گولی کا نشانہ بنے والا ہے۔ یہ کیسی ترقی اور پیشرفت ہے کہ آرام و سکون نہ ہونے کے ساتھ ہمیشہ خوف کا سایہ سر پر ہے!!

آج "مشرق کی عالمی طاقت" سوویت یونین کو تاریخی عجائب گھروں میں تلاش کرنا ہوگا، اسی طرح مغربی نظام و نظریہ اپنے بڑے، خطرناک زوال اور تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔ ٹکنالوجی اور ترقی کے شور شرابے کے خلاف امن و امان جیسے چھوٹے چھوٹے معمولی مسائل کے ساتھ گریباں گیر ہے۔ اس طرح کہ ہر شہری اپنے ساتھ ہتھیار رکھنے پر مجبور ہے، کسی کو کچھ معلوم نہیں کہ ایک منٹ بعد تک زندہ ہے یا کسی نامعلوم گولی کا نشانہ بنے والا ہے۔ یہ کیسی ترقی اور پیشرفت ہے کہ آرام و سکون نہ ہونے کے ساتھ ہمیشہ خوف کا سایہ سر پر ہے!!

آج دشمن جان چکا ہے کہ امام خمینی(رح) نے جو انقلاب، ایران میں بر پا کیا ہے اس کا ہم مقابلہ نہیں کرسکتے، ایران نے تمام سازشوں کے ساتھ ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کرے گا۔ لیکن ان کے ذہن میں ایک نئی سازش ہے اور وہ کسی طرح انقلاب اسلامی کو محدود کیا جائے۔ وہ اس بات کے پیش نظر کہ دوسری قومیں اور ملل اس انقلاب کو آئیڈیل نہ بنائیں اُسے ایک شیعی انقلاب بتا رہے ہیں تاکہ اسے ایک کمزور نقطہ کے طور پر جلوہ دیں۔ یہ نام گذاری یقیناً اس بات کا سبب بنے گی کہ دُنیا والے شیعہ کے بارے میں زیادہ پوچھیں اور اس طرح امام(ع) اور شیعہ کی شناخت کے شوقین میں مزید اضافہ ہوگا جو بالآخر اُمتِ اسلام کی تقویت کا باعث بنے گا۔

امام خمینی(رح) نے ایک آسان اور سادہ اسلام غیر مسلموں میں زندہ کیا۔ دین کو ایک گروہ چرس اور افیون جانتا ہے، چنانچہ امام نے اس تصور و نظریہ کو غلط اور باطل قرار دیا۔ کوریا کا ایک غیر مسلم اسکالر ’’ کیم این سونگ ‘‘ کہتا ہے: ’’امام کی کوشش اور مجاہدت نے ثابت کیا کہ دین کبھی بھی چرس نہیں ہے‘‘ اور یہ مقابلہ اور جد وجہد غیر مسلمانوں کا انسانیت کی طرف چلنے کا سبب بنا۔

اسی طرح ’’ ویلڈیہان ‘‘ نامی ایک عیسائی کہتا ہے: ’’ امام خمینی(رح) باعث بنے تاکہ میں اپنے عیسائی ہونے پر فخر کروں، امام نے دین کے بارے میں عوام کی فکر و سوچ کو بدل دیا۔‘‘ لیکن کیا آج سید روح اللہ خمینی کے چلے جانے سے یہ کام رک گیا ہے؟ نہیں!

امام آج بھی زندہ ہیں کیونکہ ان کے افکار و نظریات باقی ہیں۔ دُنیا کو کسی بھی صورت میں کسی اور کی ضرورت نہیں۔ دنیا نے ایک خمینی دیکھا ہے جس کے دُنیا کے کونے کونے میں حامی و طرفدار ہیں! خمینی کا حضور امام عصر(ع) کے ظہور کےلئے انشأ اللہ ایک مقدمہ اور سر آغاز تھا۔ اللہ تعالٰی امام پر رحمت نازل کرے اور انھیں اپنے اجداد پاک، پیغمبر اعظم(ص) اور ائمہ طاہرین(ع) کی زیارت پر نائل کرے۔ والسلام

 

حریم امام: ش205 سن۱۳۹۴ص۶

ای میل کریں