رسول اللہ اعظم(ص) کی تعلمیات کو امام (رح) نے زندہ کیا

رسول اللہ اعظم(ص) کی تعلمیات کو امام (رح) نے زندہ کیا

امام خمینی نے "یا مغرب یا مشرق کی حمایت کرو" کی جگہ "نہ شرقی اور نہ غربی، جمہوری اسلامی" کے نعرہ کو جگہ دی۔

امام خمینی(رح) نے پوری دنیا کے مسلمانوں کو اُمید واپس لوٹائی۔ امام نے اسلام کو نئی حیات بخشی تاکہ ایک بار پھر مسلمان اپنے اتحاد سے غرور و فخر کا احساس کریں۔

آج انقلاب اسلامی اپنے چوتھا عشرہ طے کر رہا ہے لیکن آج بھی پوری اقتدار و طاقت اور مزید استحکام کے ساتھ دشمن کی غلطیوں کی جم کر مذمت کرتا ہے۔ دشمن نے اس پوری مدت میں انقلاب کو سرنگوں اور ختم کرنا چاہا، لیکن ہر بار شکست کھائی۔ آج ایران وجود امام کے فقدان کے باوجود دو عشرہ میں کئی مادی اور معنوی پیشرفت و کامیابی تک پہنچ چکا ہے۔

آج ہم تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ امام کے پیغام اور دعوت پر توجہ دیں اور جہاں بھی امکان ہو اسلام کا احیا کرے اور سب اس نکتہ پر پورے وجود کے ساتھ توجہ دیں کہ اگرچہ انقلاب ایران میں واقع ہوا ہے، لیکن بے شک اور یقیناً یہ ایک ایرانی مسئلہ نہیں ہے کیوںکہ دین مقدس اسلام نے خود کو کبھی بھی ایک شہر یا ملک یا علاقہ تک محدود نہیں کیا ہے اور نہ کرے گا۔

امام خمینی(رح) نے عالمی نظام میں بنیادی تبدیلیاں لاکر ایک بار پھر رسول اللہ اعظم(ص) کی تعلمیات کو زندہ کیا اور معروف جملہ "یا مغرب یا پھر مشرق کی حمایت کرو" کی جگہ "نہ شرقی اور نہ غربی، جمہوری اسلامی" کے نعرہ کو جگہ دی۔

یہ تعلیمات باعث بنی تاکہ سویا ہوا عالم اسلام ایک بار پھر بیدار ہو اور اسلام اور اپنے مسلمان ہونے پر فخر کرے۔ تمام سختیوں، مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود آئے دن ایران طاقتور ہو رہا ہے اور ترقی کر رہا ہے اور اپنی پیشرفت سے اس دعوی کو کہ اسلام پیشرفت اور تجدد کا مخالف ہے، قدامت پسند اور رجعت پسند ہے، کی فکر و سوچ، باطل ہونے کو واضح طور پر ثابت کیا ہے۔

 

مجلہ حریم امام: ش205، ص6

جاری ہے 

ای میل کریں