نجف اشرف میں امام(رح) کا منظم پروگرام

نجف اشرف میں امام(رح) کا منظم پروگرام

خبریں، زیارت عاشور سے پہلے یا بعد میں سنوں گا!

بہت سے افراد اور شخصیات کے پروگرام اور حالات، شرایط اور حالات بدلنے کے ساتھ، تبدیل ہوجاتے ہیں لیکن امام(رح) کی حالت تمام شرایط اور حالات میں یکساں رہی؛ مثال کے طور پر امام ہمیشہ محرم کے عشرہ میں زیارت عاشورا پڑھتے تھے۔

ہر سال محرم کے پہلے عشرہ میں پہلی محرم، صبح نو بجے حضرت علی(ع) کے حرم مشرف ہوتے تھے اور زیارت امین اللہ نیــز زیارت عاشور پڑھتے تھے۔ یہ امر آٹھ محرم تک جاری تھا۔ اس بعد، امام کربلا جاتے اور امام حسین علیہ السلام کے حرم شریف میں مشرف ہوتے تھے۔ چودہ سال تک نجف اور عراق میں امام(رح) کا یہی پروگرام رہا۔

سنہ 57 کے محرم کے عشرہ میں جب آپ پیرس میں تھے، میں پہلی محرم کو عام دنوں کی طرح، گھر میں داخل ہوا۔ میں نے دیکھا آپ زیارت عاشورا پڑھنے میں مشغول ہیں، چنانچہ آپ نے خبریں سنے کے بعد فرمایا: کل سے پروگرام تبدیل ہوگا، نو بجے میرے لئے کوئی خبر نہ لائے۔ خبریں، زیارت عاشور سے پہلے یا بعد میں سنوں گا!

 

برداشت هایی از سیره امام خمینی، ج3، ص41

ای میل کریں