امام خمینی (ره) کی افکار ہمارے لیے مشعل راہ ہیں

امام خمینی (ره) کی افکار ہمارے لیے مشعل راہ ہیں

امام خمینی (ره) کی افکار عوام اور عہدہ داروں کے لیے چراغ ہدایت ہیں

پیرانشہر سے فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق  ماموستا مصطفی محمودی نے کہا: اسلامی انقلاب کے بانی  امام خمینی علیہ الرحمہ کی افکار اور رہنمائیاں   ایرانی قوم  ، اس ملک کے ذمہ داروں اور پالیسی ساز افراد کے لیے  واقعاً ایک چراغ کی حیثیت رکھتی ہیں ۔

انھوں نے کہا:  کہ بانی انقلاب کی وصیتوں پر عمل کرنے کے ساتھ  ساتھ ہمیں  ان کی افکار کو محفوظ رکھنے کے لیے بھی ٹھوس قدم اٹھانے کی ضرورت ہے ، ہمیں اس انقلاب کو آنے والی نسلوں کی امانت سمجھنا چاہیے  نیز اس کو صحیح راستہ   ، امام ؒ اور شہداء کے ارمانوں پر گامزن رکھنے کے لیے  کوشش کرنا ہوگی۔

پیرانشہر کے امام جمعہ نے کہا:ایران کی عظیم   قوم نے اسلامی انقلاب کی برکتوں  اور اسلامی جمہوریہ کے مقدس نظام سرپرست ایک ممتاز عالم دین  کی رہبری کے ذریعہ آج تک دشموں کا مقابلہ کیا ہے ، ہمیں چاہیے کہ اس انقلاب کی اقدار اور معارف کو آئندہ نسلوں میں منتقل کرنے کے لیے  سنجیدگی کے ساتھ کوشش کریں ۔

انھوں نے اشارہ کیا کہ : ہمیں معاشرے کے مختلف طبقوں میں پیداہونے  والے طبقاتی فاصلہ کو ختم کرنے کے لیے بھی سنجیدگی کے ساتھ سوچنا ہوگا ، اس لیے کہ امام ؒ  کے متکب فکر کی ایک تعلیم یہ تھی کہ فقیروں اور غریبوں کی مدد کی جائے ، لہذا ہمیں بھی اسی سمت میں آگے بڑھنا ہوگا اور سماج میں معاشی مشکلات کو حل کرنا ہوگا تاکہ لوگوں کو ذہنی سکون میسر ہوسکے ۔

انھوں نے  اسلامی انقلاب کو پوری دنیا میں صادر ہونے اور دنیا کی آزاد قوموں کی طرف سے امام خمینی ؒ  اور اسلامی جمہوریہ ایران کی عوامی تحریکوں کو نمونۂ عمل بنانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: امام خمینی ؒ کی عالمانہ رہنمائیوں کی وجہ سے ہماری تحریک کی کرنیں  فقط ایران کی سرحدوں  تک محدود نہیں رہیں   بلکہ یہ  فکر آج دنیا کے دور دراز علاقوں میں پہنچ چکی ہے۔

ای میل کریں