۸ بہمن ۱۳۵۷ کو امام، ایرانی امت سے اظہار ہمدردی

۸ بہمن ۱۳۵۷ کو امام، ایرانی امت سے اظہار ہمدردی

جو مصائب، ایرانی بھائیوں پر آ پڑی ہیں یا وہ جھیل رہی ہیں، یہ سب میرے کندھوں پر بارگراں ہے۔

آستان مقدس کے مطابق، شاہ نے اشکبار آنکھوں سے اردگرد کو ایک نظر دیکھا، ایران کو خیرباد کرکے اپنی خودساختہ سرنوشت کی جانب پرواز کیا۔ اس موقعہ پر ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر خوشی اور جشن منانے لگے۔

ادھر شاہی فوج اور بختیار حکومت ہیھیاروں سے لیس، ایئرپورٹ پر اتریں اور پروازوں کی آمد ورفت کو روکیں۔ ملک بھر میں عوام نے مختلف شکلوں میں احتجاجی مظاہروں میں شریک اور بلند آواز سے

امام خمینی(رح) کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے موجودہ نظام کے خلاف نعرے لگائیں۔ شاہی فوج نے عوام پر گولیاں برسائی، بڑی تعداد میں افراد زخمی یا شہید کردئے گئے۔

چالیس سے زائد برجستہ شخصیات، آیت اللہ ڈاکٹر بہشتی، آیت اللہ مطہری جیسے روحانیوں نے تہران یونیورسٹی میں مہرآباد ایئرپورٹ کھلنے تک، دھرنا بیٹھنے کا اعلان کیں تو لوگوں نے جوق در جوق، حمایت اور بہت سیوں نے احتجاجی نشست میں شریک ہوئے۔

ادھر امام خمینی نے ۸ بہمن ۱۳۵۷ھ،ش کے دن، پیرس میں مقیم ایرانی طالب علموں کے اجتماع میں، ایران میں ایرانی قوم کے سختیوں اور مشکلات کا ذکر فرماتے ہوئے شریف و غیور ملت ایران کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار فرمایا:

جو مصائب، ایرانی بھائیوں پر آ پڑی ہیں یا وہ جھیل رہی ہیں، یہ سب میرے کندھوں پر بارگراں ہے جو اس کے جواب سے عہدہ بر آ نہیں ہوسکتا ہوں۔ اسی گزشتہ ایام کے دوران ایران میں دوبارے لوگوں کو قتل عام کیا ہے، واقعاً افسوسناک حالت ہے...

اللہ تبارک وتعالی سے دست بدعــا ہوں کہ ایرانی قوم اور عوام کی توفیقات میں اضافہ فرمائے۔ ان کو اپنی پناہ میں سلامتی عطا کرے۔

میں چاہتا تھا کہ اپنے ایرانی دوستوں کے پاس جاؤں اور ان کی صفوں میں خدمت گزاری کروں، اسی طرح اگر ان پر کوئی غم وغصہ پیش آجائے تو میں بھی ان کے ساتھ شریک رہوں۔ اگر خدا نخواستہ ان کے خون گرایا جائے تو بھی میں ان کے ساتھ شریک بن جاؤں، لیکن افسوس! غداروں کے ہاتھ پھر سے کھیل کھیلا! انھوں نے خیال وگمان کیا کہ اگر ہم ایران پھنچے تو ان کےلئے، ان کے اربابوں کےلئے اچھا نہ رہےگا، ان کے مفادات کے خلاف ہوگا! تو اس لئے وہ تمام راہیں مسدود بنا دیا!!

لیکن میں انشاء اللہ اپنی پالیسی کے تحت، جلد از جلد سابقہ پروگرام کو اجرا کروں گا۔

 

روزنامہ کیہان، چھاپ۱۳۵۷ھ،ش

ماخذ: آستان مقدس امام خمینی ویب سائٹ

ای میل کریں