خدا پر توکل کرو

خدا پر توکل کرو

خدا تمہارا حامی ہے

انقلاب کی کامیابی کے بعد امام کی خدمت میں  یاسر عرفات آیا۔ ہم اور کچھ احباب امام کی خدمت میں  تھے۔ امام نے اس دوران عرفات سے فرمایا: ’’اگر تم چاہتے ہو کہ فلسطینی قوم کو نجات ملے تو اس کا راستہ یہ نہیں  کہ تم روس یا امریکہ یا فلاں  دربار اور فلاں  ایوان کا رخ کرو، بلکہ تم خدا پر توکل کرو اور ہتھیار ہاتھ میں  لے لو۔ خدا تمہارا حامی ہے اور پھر دوسری اقوام بھی تمہاری مدد کریں گی‘‘ اگر وہ امام  ؒ کی بات پر توجہ دیتے تو آج فلسطینی مختلف عربی ممالک میں  آوارہ نہیں  ہوتے۔

ای میل کریں