ہمارا بہترین اور سب سے زیادہ گرانبہا عقیدہ، عقیدہ توحیدہ ہے

ہمارا بہترین اور سب سے زیادہ گرانبہا عقیدہ، عقیدہ توحیدہ ہے

میرا اور تمام مسلمانوں کا عقیدہ وہی ہے جو قرآن مجید میں ارشاد ہوا ہے یا پیغمبر اسلام (ص) اور آپ کے بعد آنے والے پیشوایان بر حق نے بیان فرمایا ہے

میرا اور تمام مسلمانوں کا عقیدہ وہی ہے جو قرآن مجید میں ارشاد ہوا ہے یا پیغمبر اسلام (ص) اور آپ کے بعد آنے والے پیشوایان بر حق نے بیان فرمایا ہےجو اس طرح سے ہے : ان تمام عقائد کی جڑ اور بنیاد ہمارا بہترین اور سب سے زیادہ گرانبہا عقیدہ، عقیدہ توحیدہ ہے،اس بنیادی عقید ے کے تحت ہم ایمان رکھتے ہیں کہ دنیا سمیت تمام عوالم وجود اور انسانوں کی خالق اور پیدا کرنے والی ذات اللہ تعالٰی کی مقدس ذات ہے جو تمام حقائق کاعلم رکھتی ہے، اللہ ہر شے پر قدرت رکھتا اور سب کا مالک ہے،یہ بنیادی عقیدہ ہمیں درس دیتاہے کہ انسان کو صرف حق تعالٰی کی مقدس ذات کے سامنے سر تسلیم خم کرنا چاہیئے اور کسی انسان کی فرمانبرداری نہیں کرنی چاہیئے مگر یہ کہ اس کی اطاعت ، خداکی اطاعت کے مترادف ہو ۔ اس بناپر کسی انسان کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ دوسر ے انسانوں کو اپنے سامنے جھکنے پر مجبور کر ے ۔

ای میل کریں