ریڈیو اور ٹی وی عوام سے متعلق ہے

ریڈیو اور ٹی وی عوام سے متعلق ہے

ایک ادارہ صرف ایک خاص گروہ کے ہاتھ میں نہیں ہونا چاہیئے ۔

1360/5/16 (7،اگست1981) کے روزصبح 8 بجے(ریڈیو ٹی وی کی وزارت پرمجھے منصبوب کرنے کے اگلےدن صبح) رہنمائی اورہدایت لینےامام(رح) کے حضور مشرف ہوا، آپ نے فرمایا :

اگرہم چاہیں کہ اسلام معاشرے میں نافذ ہو، اگر ہم چاہیں کہ جمہوری اسلامی صرف لفظ کی حد تک نہ رہے، یعنی جمہوری اسلامی معنی میں بھی ہو، توریڈیو اورٹی وی کو اسلامی بنانا ہوگا ۔

امام نے فرمایا: ریڈ یو ٹی وی اور دیگر ذرائع ابلاغ، اخبارات اور میڈیا پریس میں فرق ہے، جیساکہ کہا جاتا ہے کہ ٹی وی اورریڈیو اکثر گھروں میں پایا جاتا ہے۔ گمراہ افراد کواس ادارہ سے با ہر نکال دیں۔ ریڈیو اور ٹی وی پوری عوام سے متعلق ہے ۔ ایک ادارہ صرف ایک خاص گروہ کے ہاتھ میں نہیں ہونا چاہیئے۔ آپ ادارے کے دوسری طرف ہیں۔ ریڈیو اورٹی وی کے پروگرام اسلامی، دلچسپ اور جذاب ہونا چاہیئے۔ اگر بہترین پروگرام تیار ہوں، لیکن عوام نہ دیکھیں یا نہ سنیں تو اس کوئی فائدہ نہیں ۔

ماخذ: http://www.imam-khomeini.ir/

ای میل کریں