شہید سید حسین علم الہدی اپنی یادوں میں حضرت امام خمینی (رح) کے اس جملے کے بار ے میں کہ"خوزستان نے اسلام کو اپنا اُدہار چکادیا " لکھتا ہے :
ولی عصر کی سڑک پر بسوں کی لمبی لیں کو لوگ بڑ ے غور سے دیکھ رہے تھے، شہر کے شمال کی طرف جارہیں تھیں،جیسے جیسے جماران قریب آتا جاتا تھا، حسین علم الہدی کی حالت بدل جاتی، ظاہراً آرام نظر آرہا تھا،لیکن اس کے اندر آگ شعلہ زن تھی، جماران کی تنگ اور باریک سڑکیں خانہ بدوشوں سے بھری پڑی تھیں ۔
بالآخر جماران کے حسینیہ میں داخل ہوگئے، حسین نے سب سے آگے مُکّا بناکر چیخ رہا تھا : ‘‘ ہم سب تمہار ے سپاہی ہیں خمینی،تیر ے فرماں پر جان بھی قربان ‘‘
جناب آہنگران نے حزین آواز میں پڑھنا شروع کیا، امام (رح) اپنی جگہ تشریف فرماہوئے، خانہ بدوش سب ایک ساتھ کھڑ ے ہوئے اور امام (رح) بھی انتہائی خوشروئی کے ساتھ ان کے لئے ہاتھ ہلا رہے تھے ۔
امام نے بڑ ے سکون اور اطمینان کے ساتھ گفتگو کا آغازکیا اور فرمایا : خوزستان نے اسلام کو اپنا اُدہار چکادیا۔
امام(رح) جانے کے بعد، خانہ بدوش جو امام کی زیارت سے بڑ ے خوش تھے، اپنے عربی انداز میں خوشی، شادمانی اور رقص کرنے لگے اور اس طرح پوری دنیا کو یہ بتایا کہ عرب کے خانہ بدوش بھی دیگر ایرانی اقوام کی مانند امام اور اسلام کے سخت عقیدتمند اور پابند ہیں۔
ماخذ: http://www.imam-khomeini.ir/