امام خمینی(رح): وہابیت اور آل سعود قابل ہدایت نہیں

امام خمینی(رح): وہابیت اور آل سعود قابل ہدایت نہیں

اللہ سبحانہ و تعالٰی عصر حاضر کے اور تاریخ کے تمام ادوار کے سعودیوں کو ایسے ظالم و جابر اور ستم کار سے زیادہ نہیں جانتا جو قابل ہدایت نہیں اور اللہ تعالٰی ان کی ہدایت نہیں کرے گا؟

امام خمینی(رح) صرف شیعیان جہان کے مرجع تقلید اور ایرانی عوام کے انقلاب کے رہبر کے حوالے سے نہیں، بلکہ عالم اسلام کے ایک عالمی مانا ہوا ایک بے مثال متفکر اور عظیم دانشمند کے عنوان سے ہمیشہ سے وہابیت کی تحریک کو اسلام میں گمراہی کی راہ اور اجنبیوں کے لئے دین میں گھسنے کا کھولا دوازہ اور مسلمانوں کی ذلت و خواری کی موجب جانتے تھے۔

 اور اس فرقہ کےلئے " آل سعود " کی اصطلاح جان بوجھ کر استعمال کی جاتی ہے جس سے دنیا والوں کو یہ بتانا مقصود ہے کہ آل سعود، عوامی اور جمہوری حکومت نہیں، اسے عوامی کی حمایت حاصل نہیں اور اس فرقے کی تمام سرگرمیاں آمریت اور جبر پر مبنی ہے۔

حضرت امام خمینی(رح) وہابیت کو ایسا فرقہ جانتے ہیں جسے نہ صرف شیعہ بلکہ اہل سنت بھی نہیں مانتا اور ان کے سخت مخالف ہیں۔ امام راحل(رح) صوبہ ایلام اور کرمانشاہ کے ائمہ جمعہ کے سامنے فرماتےہیں: " وہابیوں کو اہل سنت بھی نہیں مانتے، ایسا نہیں کہ صرف ہم نہیں مانتے، ہمار ے تمام بھائی بھی ان کو نہیں مانتے۔"

(صحیفه امام، ج‏15، ص454)

حضرت امام خمینی(رح) ہفتہ وحدت کے متعلق وہابیوں کے موقف کے بارے فرماتے ہیں:

جب وحدت کےلئے ایک صدا بلند ہوئی، اچانک ہم نے دیکھا کہ حجاز سے ایک شخص اونچی آواز میں کہ رہا تھا: پیغمبر کےلئے محفل جشن و میلاد منعقد کرنا اور جلوس نکالنا بالکل شرک ہے!  

کیوں  اور کیسے شرک ہے؟ البتہ یہ شخص وہابی ہے۔  وہابیوں کو اہل سنت بھی نہیں مانتے، ایسا نہیں کہ صرف ہم نہیں مانتے، ہمارے تمام بھائی بھی ان کو نہیں مانتے۔" (صحیفه امام، ج‏15، ص454)

حضرت امام خمینی(رح) وہابیوں کی اللہ کے گھر کےحجاج کی خدمت کو  استکبار اور استعمار کے ساتھ ایرانی مسلمانوں کی مجاہدت و مقابلہ کے ساتھ  قابل موازنہ نہیں جانتے اور سورہ توبہ کی

 آیت 19(أَجَعلْتُمْ سِقایَة الحاجِّ وَ عِمارَةَ المَسْجِدِ الحَرامِ کَمَنْ امَنَ بِاللَّهِ وَ الْیَوْمِ الآخِرِ وَ جاهَدَ فى‏ سَبیلِ اللَّهِ لا یَسْتَوُونَ عِنْدَ اللَّهِ وَ اللَّهُ لا یَهْدِى القَوْمَ الظّالِمینَ ﴾’’ کیا تم لوگوں نے حاجیوں کو  پانی پلانے اور مسجدِحرام کی مجاوری کرنے کو اُس شخص کے کام کے برابر ٹھیرالیاہے جو ایمان لایا اللہ پر اور روزِآخر پر اور جس نے جانفشانی کی اللہ کی راہ میں ،اللہ کے نزدیک تو یہ دونوں برابر نہیں ہیں اور اللہ ظالموں کی رہنمائی نہیں کرتا۔‘‘ سے استفادہ کرتے ہو ئے وہابیوں کو غیر قابل ہدایت جانتے ۔

 کیا اللہ تبارک وتعالٰی " وَ اللَّهُ لا یَهْدِى القَوْمَ الظّالِمینَ اور اللہ ظالموں کی رہنمائی نہیں کرتا " (صحیفه امام، ج20، ص352)


ماخذ: http://www.makarem.ir/

ای میل کریں