امام (رح) کے شاگرد اور آپ کے قریبی ساتھی، سیاسی اخلاق کے اصول کی تعلیم دیں

امام (رح) کے شاگرد اور آپ کے قریبی ساتھی، سیاسی اخلاق کے اصول کی تعلیم دیں

ضرورت اس امر کی ہے کہ امام (رح) کے شاگرد، آپ سے زیادہ قریب رہنے والے، اور جو لوگ امام (رح) کے آثار اور افکار سے آشنائی رکھتے ہیں، سیاسی اخلاق کے اصول تالیف اور شایع کریں اور دوسروں کو تعلیم دیں۔

محسن اسماعیلی نے کہا: امام راحل (رح) نے گارڈین کونسل اور تمام ذمہ دار اور اہم ادارات کو خاص سفارشات کیا ہیں اور آج یہ سب الحمدللہ اب تک امام (رح) کے نصب العین کے وفادار تھے اور ہیں۔

جماران رپورٹ کے مطابق، اسماعیلی نے کہا: اگر کوئی بھی شخص جو امام خمینی (رح) کے فکری منظومہ سے آشنا ہو، بخوبی متوجہ ہوگا کہ امام (رح) کے افکار و نظریات کے بنیادی، اصلی ترین اور مرکزی نکات میں سے ایک دلوں کو ایک دوسرے سے قریب کرنا ہے اور حضرت امام (رح) معتقد تھے کہ وحدت، بشری معاشروں کے لئے اکسیر کی مانند ہے۔

انھوں نے اظہار رائے کی: امام خمینی(رح) نے اپنی سیاسی اور اجتماعی تحریک کی ابتدا سے اپنے نظریات اور افکار کے ایک بنیادی اصل، شیعہ اور سنی میں وحدت ایجاد کرنا قرار دیا۔ اگر آپ صحیفہ امام(رح) کی ورق گرانی کریں تو آپ کو امام (رح) کی بہت ہی کم تقریر ملے گی جہاں امام (رح) نے مہربانی، محبت اور درگزر کرنے کی بات نہ کی ہو ۔ آپ کی وصیت نامہ جو ایک تاریخی اور دائمی سند ہے، وہاں بھی یہ مسئلہ نظر آتا ہے۔

آپ نے یاددہانی کی: امام خمینی (رح) کا ایک خط ہے جو "برادری" کے منشور سے معروف ہوا، مذکور خط میں امام(رح) نے جناب آقائے انصاری کے جواب میں نظام اور انقلاب کے وفاداروں کے درمیان یک دلی، پیار و محبت کے بارے میں اپنی رائے کو انتہاء ہی واضح اور شفاف انداز میں بیان کیا ہے اور یہ ان نکات میں سے ہے جس کی طرف ہم سب توجہ کرنی چاہیئے، رہبر معظم انقلاب بھی امام خمینی (رح) کی مانند اس موضوع پر ہمیشہ خاص توجہ دیتے رہے ہیں۔

گارڈین کونسل کے قانون دان رکن نے مزید کہا: بہت سے افراد، سیاست میں داخل ہوئے ہیں، لیکن سیاسی اخلاق سے نابلد اور بالکل پایبند نہیں لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ امام (رح) کے شاگرد، آپ سے زیادہ قریب رہنے والے، جن تک امام (رح) کی صحبت اور سانس پہنچی ہے اور جو لوگ امام (رح) کے آثار اور افکار سے آشنائی رکھتے ہیں، سیاسی اخلاق کے اصول تالیف و تدوین اور شایع کریں اور دوسروں کو تعلیم دیں تاکہ اس طریقے سے نظام کے وفادار افراد تمام کے تمام ایک دوسرے سے قریب ہوں۔


ماخذ: جماران خبررساں ویب سائٹ

ای میل کریں