ماضی کی طرح اسلامی نظام کیلئے افتخار آفرین ہوںگے

ماضی کی طرح اسلامی نظام کیلئے افتخار آفرین ہوںگے

امیر ایڈمرل سیاری نے آستان نامہ نگار سے گفتگو میں کہا: ہم ماضی کی طرح اسلامی نظام اور قوم کیلئے افتخار آفرینی کیلئے ہمہ حال ہوشیاری کے ساتھ تیار ہیں۔

امام خمینی: بحری فورسز یہ خیال رکھے کہ تمام ایرانی قوم ان کے پشت پناہ ہیں۔

آستان مقدس امام خمینی(رح) کے مطابق، 7 آذر 1359ھ (28 نومبر 1980ء) کے دن، ایرانی قوم اور اسلامی جمہوریہ ایران کے افواج کی تاریخی یادوں میں وہ غرورانگیز اور مروارید آپریشن ہمیشہ کیلئے ذہنوں میں مخزون ہے جس میں ہماری فوج نے بعثی دشمن کو پسپا کرکے منہدم اور مہزوم بنایا اور اغیار کو یہ پیغام سنایا کہ ہمارا قوی دل اور غیور عوام اور بحری فورسز، ہمہ حال اپنی عزیز اسلامی سرزمین کی صیانت اور حفاظت میں عالمی سامراج اور صدامیوں کے مقابل عزم راسخ کے ساتھ ڈٹے رہیں گے۔

ہماری غیرت مند بحری فورس نے سالہا سال مقدس اسلامی جمہوریہ ایران کا پرچم کو آزاد دریاؤں میں لہراتے ہوئے قائم رکھا جو امام خمینی(رح) کے اعلی آدرشوں کی بنیاد پر انقلاب اسلامی کا پیغام سمیت استقلال اور ایرانی قوم کے امن پسندی کو دیگر تمام اقوام تک پہنچانے کی وافر تلاش میں رہے ہیں۔ اسی کے ساتھ کوشش یہ تھی کہ اپنی ایمانی طاقت کے بل بوتے پر اجنبی سازشوں اور سامراجی بنیادوں کو لرزہ براندام کریں۔

آج ہفتم آذر، اسلامی جمہوریہ ایران بحری فورس کی سالگرہ کی مناسبت سے اعلی کمانڈرز اور حکام نیز فوجی دستہ جات، اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں، امام خمینی(رح) کی آرامگاہ میں حاضری دے کر فاتحہ خوانی کرنے کے بعد پھول چڑھائے اور آخرکار آپ(رح) کے اعلی اور مقدس الہی اہداف پر پابندی سے حفاظت اور نقشہ راہ پر چلنے کے بارے میں تجدید میثاق کیں۔

امیر ایڈمرل سیاری نے آستان نامہ نگار سے گفتگو میں کہا: ہم ماضی کی طرح اسلامی نظام اور قوم کیلئے افتخار آفرینی کیلئے ہمہ حال ہوشیاری کے ساتھ تیار ہیں۔

 

منبع: آستان مقدس امام خمینی(رح)

ای میل کریں