امام خمینی(رح) نے ایرانی عوام پر بھروسہ کرکے میدان میں اترے

امام خمینی(رح) نے ایرانی عوام پر بھروسہ کرکے میدان میں اترے

رہبر انقلاب نے وینزوئلا کی عوامی منتخب حکومت پر امریکی دباؤ کا مقصد عوام اور حکومت کی حوصلہ افزا مزاحمت کو کچل دینا ہے یہاں تک کہ وہ امریکی غلام بنے۔

وینزوئلا کے صدر نکولس مادورو نے آج رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی اس ملاقات میں رہبر معظم نے استکباری پالیسیوں کے خلاف وینزوئلا کی عوام اور حکومت کی استقامت کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا: عصر حاضر میں سامراجی سازشوں اور منصوبوں بڑی آفت اور کینسر کی طرح انسانیت کی جان کو لگ گئی ہیں تو اس کے مقابلے کیلئے واحد راہ عوامی قوت کے سہارے، استقامت کرنے سے خود مختار ملکوں کو کامیابی اور پیشرفت حاصل ہوگی۔

رہبر انقلاب نے وینزوئلا کی عوامی منتخب حکومت پر امریکی دباؤ کا مقصد عوام اور حکومت کی حوصلہ افزا مزاحمت کو کچل دینا ہے یہاں تک کہ وہ امریکی غلام بنے۔

آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے کلام جاری رکھتے ہوئے فرمایا: مشکلات پر قابو پانے اور ملک کی تعمیر وترقی کی طرف روانگی کیلئے بہترین راہ و روش ارادی جنگوں میں استقامت اور پختگی کے ساتھ عزم قوی رکھتے ہوئے آگے بڑھانا چاہیے۔

رہبر معظم نے ایران میں اجنبی طاقتوں کے ٹولے اور تا بن دنداں مسلح پہلوی حکومت کا پادشاہیت الٹ دینے کی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے دست خالی، ایرانی عوام پر بھروسہ کرکے میدان میں اترے، امریکی غلام حکومت اور دیگر استعماری اور یورپن حکومتوں کی طرف سے حمایت یافتہ قلدر حکومت کو سرنگوں کردیا اور دیگر ملکوں میں کامیابیوں کا سلسلہ اسی نسخے پر عمل آوری ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران سے اپنی اس ملاقات پر صدر وینزوئلا نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: یقینا ایران اور وینزوئلا ایک دوسرے کے سچے دوست ہیں اور یہ دوستی پائیدار اور باہمی تعلقات کے ساتھ برقرار رکھتے ہیں۔


منبع: جماران خبررساں ایجنسی

ای میل کریں