وَصَن الزُبیدی عراقی زائر ،امام (رح) کے بلند و عظیم مقام کے لئے ادائے احترام کرنے کے بعد،آستان مقدس امام خمینی(رح)کے روزنامہ نگارسےکہا: پہلی مرتبہ امام رضا (ع) اور حضرت معصومہ(س) کےحرم اور امام خمینی(رح) کےمرقد مطہر کی زیارت کے لئے ایران آیاہوں اور مجھے امید ہےکہ اللہ تبارک و تعالی ان ہستیوں کے صدقے میں دنیا اور آخرت کی خیر ہمیں عطا کر ے ۔
وَصَن الزُبیدی،فراز و نشیب میں گرفتار حلے کے شہر سے ایران اور مرقد امام خمینی(رح) کی زیارت کے لئے آیاہے، عراقی زائر نے امام خمینی(رح) کے بار ے میں،ہمیں بتایا: میں نے اپنی ماں اور باپ سے سنا تھا کہ امام خمینی(رح) کے دو بیٹے تھے آپ کا بڑا بیٹا،سیدمصطفی نجف میں، بعثی عناصر کے ذریعے شہید ہوئے اور سید احمد بھی، اپنے والد کے قریب سپرد خاک ہیں ۔
انھوں نے مزید فرمایا: امام خمینی(رح) کے بعد مقام معظم رہبری، عالم تشیع کے رہبر اور ہم سب کے نور چشم ہیں ۔
عراقی زائر نےیاددہانی کی: اللہ کے کرم اور فضل سے آج ایران کے حالات بہت اچھے ہیں اور بڑی ترقی کی ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ صورتِ حال روز بہ روز بہتر ہو، لیکن جب میں ایران میں ہر چیز اچھی اور اتنی پیشرفت دیکھتا ہوں دل میں یہ افسوس ہوتاہے کہ عراق کی اندرونی حالت ٹروڑیسٹوں کےہوتے ہوئے کسی بھی حوالے سے آرام اور اچھی نہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ مملکت عراق کو تقسیم کریں ،لیکن اللہ تعالٰی کی اُمید سے اور حرمین شریفین (ع) کی برکت سے ایسا کبھی بھی نہ ہوگا۔