اقدار عاشورا کے موضوع پر ہونے والی اس قومی سطح کی کانفرس کے جنرل سکریٹری حجہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبد الرضا فرھادیان نے کہا کہ:اس کانفرنس کے منعقد کرنے کا مقصد لوگوں تک عاشورایی ثقافت کو پنیچانااور شیعہ افکار کے خلاف وسیع پیمانہ پرہونے والے دشمنوں کے پروپگنڈوں کا مقابلہ کرنا ہے۔
آنا نیوز رپورٹر کے مطابق: اقدار عاشورا کے موضوع پر پہلی قومی کانفرس بروز جمعرات اور جمعہ بمطابق 28 اور 29 آبان کو اسلامی آزاد یونیورسٹی کے طلباء ، اسلامی انجمنوں کے باہمی تعاون سے شھر ری میں یادگار امام خمینی علیہ الرحمہ شعبہ کی میزبانی میں منعقد ہوگی ، جس میں پورے ملک سے اسلامی آزاد یونیوسٹیوں کے اعلیٰ عہدہ دار اور مخلتف مذہبی تنظیموں نے شرکت کریں گی۔
یادگار امام علیہ الرحمہ شعبہ کے ثقافتی اور امور طلباء کے سرپرست نیز اقدار عاشورا کے موضوع پر قومی سطح پر ہونے والی کانفرس کے جنرل سکریٹڑی نے اس بارے میں بتایا کہ:یہ کانفرانس عاشورہ کی ثقافت کو عام کرنے کے سلسلہ میں اور وسیع پیمانہ پر شیعوں کے خلاف دشمنوں کی طرف سے ہونے والے پروپگنڈوں کا مقابلہ کرنے کے لئے بڑے پیمانہ اور ملکی سطح پر انواع اقسام کے ثقافتی پروگراموں کے ساتھ منعقد کی جائے گی
حجہ الاسلام ڈاکٹر عبدالرضا فرھادیان نے کہا کہ: ملک بھر سے اب تک تصویرں، مذہبی آرٹ، شعر، قصیدہ، مرثیہ اور پوسٹر کی شکل میں ۱۷۰۰ سے زیادہ کام اس کانفرانس کےدفتر میں آچکے ہیں کہ جنہیں ماہرین جانچیں گے اور آخر میں تیس ممتاز اور منتخب شدہ کاموں کو انجام دینے والوں کو یادگاری انعامات سے نوازا جائے گا۔
کانفرس کےجنرل سکریٹری نے مزیدکہاکہ: ان کاموں میں ۱۱۴ منتخب شدہ کاموں کو کانفرانس کے دنوں میں یاد گار امام آزاد اسلامی یونیورسٹی کی برانچ میں شرکاء کو دکھایا جائے گا ۔
انہوں نے اسلامی آزاد یونیورسٹی کے ثقافتی اور امور طلاب شعبہ کے سربراہ، اسلامی تنظیموں کے سربراہ، مذہبی تنظیموں اور جن لوگوں نے اس کانفرانس کو منعقد کرانے میں کسی بھی طرح کا تعاون کیا ہے ان سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ : کانفرانس میں شرکت کرنے والے طلاب کی معلومات میں اضافہ کے لئے مختلف علمی نشستیں برپا ہوں گی جیسے مذہبی تنظیموں کی پیتھالوجی وغیرہ، جس میں ماہر اساتذہ سے استفادہ کیا جائے گا۔
کانفرانس کے دوران مزید ثقافتی پروگراموں کے ذیل میں مرثیہ خوانی اور مجالس کا سلسلہ بھی جاری رہے گا ۔