آستان امام خمینی کے مطابق : چند سو یڈیش سیاح ، جمہوری اسلامی ایران کے بانی کے مزار شریف پر حاضر ہوئے اور ادائے احترام کیا ۔
یہ سیاح جو پہلی مرتبہ ایران کا سفر کر رہے تھے ، اسلامی ایران میں اپنے حضور سے بڑ ے خوش تھے اور اظہار رائے کی : جس وقت انقلاب اسلامی ایران کامیاب ہوا یہ خبر سویڈین کے ذرائع ابلاغ اور اخبارات اور میگزین کے ذریعے ہم تک پہنچی اور ہم اسی لمحے سے امام خمینی (رح) کے قیام اور آپ تحریک کی طرف متوجہ اور آشنا ہوئے اور آپ کی عرفانی شخصیت کے مرید بن گئے ۔
سویڈیش سیاح نے تشریح کی : ہمارا عقیدہ ہے کہ وہ لوگ بھی جو شیعہ نہیں ہیں اور اس آئین اور دین اسلام کے پیرو نہیں ہیں وہ بھی امام خمینی (رح) کو ایسے عظیم مصلح کے عنوان نے پہنچانتے ہیں جنھوں نے نہ صرف ایران میں ایسی عظیم تبدیلی پیدا کی بلکہ موجود متمدن دنیامیں بھی بڑی بنیادی تبدیلی اور تغیر ایجاد کی اور لوگوں کو انسان کی خلقت کی حقیقت کی سمت رہنمانی و ہدایت کی ۔
حواله : آستان امام خمینی(رح)