امام خمینی (ره) کے انقلاب سے خواتین کو دوبارہ عظمت ملی

امام خمینی (ره) کے انقلاب سے خواتین کو دوبارہ عظمت ملی

انقلاب اسلامی سے دیگر شعبوں میں بہبود کے علاوہ خواتین کا مقام بھی اجاگر ہوا

ایکنا نیوز- فلپائنی ٹی وی چینل «اتحاد مذاہب» کے ڈائریکٹر جو تہران میں منعقدہ «قرآن مجید امام خمینی(ره) کے افکار اور سیرت میں» سیمینار میں شریک ہیں انہوں نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں ایران اور انقلاب اسلامی کو قابل قدر قرار دیتے ہوئے کہا : ہمارا چینل مذاہب میں وحدت کی فضا پیداکرانے کے حوالے سے کام کررہا ہے اور اسوقت ہمارے ساتھ مختلف ممالک سے نو ہزار ادارے تعاون کررہے ہیں اور دنیا کے پچانوے ممالک میں ہماری سرگرمیاں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امام اور انقلاب سے میری آشنائی پرانی ہے جب بیرون ملک ایران کے سفارتخانے میں مجھے ایک اسلامی موضوع پر لیکچر کے لیےدعوت دی گئی تھی۔

پوتره دیرامپاتن دیامپوان نے کہا کہ میں نے امام خمینی کے بارے میں کافی کچھ مطالعہ کیا ہے اور میری نظر میں انقلاب اسلامی سے خوایتن کو کھوئی ہوئی عظمت دوبارہ مل گئی ہے۔

 

امام(ره) کی تعلیمات قرآنی تعلیمات سے ماخوذ شدہ

فلپائنی ماہر تعلیم کا کہنا ہے کہ عام طور ہر دیکھاگیا ہے کہ امام کی ہدایات اور رہنمائیاں قرآن  مجید اور احادیث سے ماخوذ اور ہم آہنگ دیکھائی دیتی ہیں۔

دیامپوان نے عورت اور ماں کے مقام کو امام(ره) کی نظر سے بیان کرتے ہوئے کہا کہ امام کی نظر میں خواتین کا اہم ترین مقام، ماں کا مقام ہے اور اس حوالے سے معاشرے میں اسلامی اقدار کی حفاظت اور ترویج کے حوالے سے ایران میں عورتوں کا کردار قابل تعریف ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اگر غیر مسلم خواتین عورت کے مقام اور حقوق کے لیے لڑ رہی ہیں تو یہ یہ مقام خواتین کو اسلام پہلے ہی دے چکا ہے۔

انہوں نے رسول اکرم کے حوالے سے خواتین کے مقام کو سراہا اور کہا کہ اگرچہ حضرت محمد(ص) آخری نبی ہیں مگر ایسے علما اور دانشور آئیں گے جو کام کو آگے بڑھائیں گے اور اس فہرست میں بلاشہ امام خمینی کا نام سرفہرست ہے۔

قابل ذکر ہے کہ «قرآن مجید امام خمینی(ره) کے افکار اور سیرت میں» سیمینار گذشتہ روز بین الاقوامی دانشوروں کی شرکت کے ساتھ تہران کے برج میلاد میں منعقد ہوا ۔

ای میل کریں