مراجع قم کی طرف سے شاہ کے نام ایک ٹیلی گرام بھیجا گیا جس میں شاہ اور اس کی حکومت سے کہا گیا تھا کہ دین میں انحرافات سے باز رہو۔ شاہ نے اس ٹیلی گرام کا علماء کو یہ جواب دیا کہ ہم عوام کی ہدایت ورہنمائی کے سلسلے میں آپ کی توفیقات کیلئے دعا گو ہیں ۔ اس پر امام ؒ نے شاہ کے نام کھلا پیغام لکھا کہ ’’تم عوام کی ہدایت کے بارے میں مراجع کی توفیقات کے آرزومند ہو۔ اس لیے تم اور تمہاری حکومت دونوں کو متنبہ کرتا ہوں ، یعنی تم خود عوام میں ہو، لہذا تمہاری تنبیہ اور ہدایت ہونی چاہیے‘‘۔