مجھے یاد ہے کہ انقلاب کے ابتدائی دنوں میں امام خمینی ؒ نے مسجد اعظم میں ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کے دوران کہا کہ کسی دھمکی اور مشکل سے میں کبھی بھی خائف نہیں ہوا ہوں ۔ جبکہ اس وقت ممکن تھا کہ کسی بھی لمحے کوئی ایسا واقعہ پیش آ جائے کہ جس سے دل میں ایک طرح کا خوف پیدا ہو۔ لیکن ان تمام خطرات وحالات کے ہوتے ہوئے امام ؒکے اندر کسی طرح کا کوئی خوف دیکھا نہیں گیا۔ اسی تقریر میں (البتہ ٹھیک سے یاد نہیں ہے کہ آپ نے قسم بھی کھائی تھی یا نہیں ) جبکہ آپ کی عمر ۶۳ سال ہو چکی تھی، فرمایا: ’’میں آج تک کسی چیز سے گھبرایا نہیں اور نہ ہی مجھے کسی چیز کا خوف ہے‘‘۔