امام خمینی(ره) اس صدی کے نابغہ تھے

امام خمینی(ره) اس صدی کے نابغہ تھے

دنیا کے لئے یہ اصول پیش کیا کی ہمیشہ مظلوم کی کمک کرو

-آپ اپنا تعارف کرایں؟

-میں اسد رضا حسینی ہوں ہندوستان کے مظفرنگر سے تعلق رکھتا ہوں ہم ایک ادارہ امام حسین کے نام سے چلاتے ہین اور ایک زینبیہ انٹر کالج ہے جس میں لڑکیاں تعلیم حاصل کرتی ہیں، ہندوستان کے مختلف علاقوں میں پچیس مکاتب چلا رہے ہیں۔

 

-امام خمینی کی شخصیت کے بارے میں آپ کے کیا خیالات ہیں؟

-امام خمینی کی شخصیت آج اظہر من الشمس ہے ہر شخص پہچانتا ہے اور اکثر لوگ آپ کی روحانیت، تائید غیبی اور برجستہ عالم اور پیرو خط اہلیبیت کے طور پر پہچانتے ہیں، آپ نے جو نمایاں کام کئے وہ سابق میں کسی بھی مرجع وقت یا کسی بھی عالم نے نہیں کیے، آپ نے مستضعف لوگوں کی مدد کی اور دنیا کے لئے یہ اصول پیش کیا کی ہمیشہ مظلوم کی کمک کرو۔

 

-امام خمینی کے افکار کے بارے میں آپ کی کیا راے ہے؟

-ان کے افکار یہ تھے کہ مسلمان متحد ہو جائیں کیوں کہ جب تک مسلمان متحد نہیں ہوگا تب تک اپنے اہداف عالیہ تک نہیں پہونچ سکتا، اختلاف صرف تباہی کی طرف لے جاتا ہے، یہ ملی گرائی بھی صحیح نہیں ہے بلکہ سوچ یہ ہو کہ ہر جگہ جہاں مسلمان ہے وہ میرا بھائی ہے۔

 

-امام خمینی نے  یوم القدس کی بنیاد رکھی اس کت بارے میں آپ کی کیا راے ہے؟

-آپ کے اس اعلان نے قدس کے بارے میں شکوک و شبہات کو دور کر دیا مثلا اہل سنت کہ یہ سوچ تھی کہ شیعہ قدس کو اہمیت نہیں دیتے ہیں امام خمینی کے اس اعلان نے یہ سوچ ختم کر دی آج ہر انسان مانتا ہے کہ اگر آج قدس کے متعلق کسی نے آواز بلند کی ہے تو وہ امام خمینی کی ذات ہے، آج دنیا کا ہر مسلمان اس دن کی اہمیت کو سمجھتا ہے اور اس دن اسرائیل کے خلاف اپنی آواز دنیا کے سامنے اٹھاتا ہے۔

 

-امام خمینی نے امریکا کو شیطان بزرگ کہا، اس کو آپ کس طرح دیکھتے ہیں؟

-امام خمینی نے جو امریکا کے خلاف آواز بلند کی ہے چونکہ امریکہ الواقع ضد دین ہے ضد اسلام ہے ضد اتحاد ہے وہ نہیں چاہتا ہے کہ دنیا میں اس کے علاوہ کسی قوم کا اقتدار باقی رہے۔

 

-آخر وہ کیا وجہ تھی کہ امام خمینی شاہ کو شکست دینے میں کامیاب رہے؟

-کامیابی خدا دیتا ہے اگر انسان کا قدم مخلصانہ ہو اور دین کے فرامین پر ہو تو خدا اس کو کامیاب کرتا ہے اور اسی لئے امام کے قیام سے بہت سے لوگوں کو تقویت ملی امام خمینی نے علماء دانشمندوں میں ایک یقین پیدا کر دیا کہ قلم سے بھی انقلاب لایا جا سکتا ہے اور آج یہ انقلاب صادر ہو چکا ہے ہر جگہ مستضعفین نے انقلاب برپا کر دیا ہے اور اپنے حق کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

 

-ایک جملے میں آپ امام خمینی کے متعلق کیا کہیں گے؟

-امام خمینی ایک بزرگوار شخصیت تھے اور اس صدی کے نابغہ تھے۔

ای میل کریں