معاشره میں دین اور معنویت سے نفرت پیدا نهیں هونی چاهیئے

معاشره میں دین اور معنویت سے نفرت پیدا نهیں هونی چاهیئے

آج اپنے دینی بھائیوں کی مدد کرنے سے بڑھ کر کوئی اوراجر وثواب نہیں هے ۔ یعنی سب سے پہلی ذمہ داری الٰهی نیت كے ساته معاشرہ کی تعمیر کرنا ہے ۔ لٰہذا آپ ایك نٹ اوربولٹ بناکرحج اور عمرہ سے زیادہ ثواب اپنے نصیب كرسكتے ۔

جماران سائٹ کے مطابق: آیت اللہ سیدحسن خمینی نے جنگ و جہاد کے ماہر انجیئر کمانڈروں کی 27 کانفرس میں،جہاد سازندگی کی تاسیس کے وقت امام (رح) نے جن سفارشات كو بیان فرمایاتھا ان کی طرف اشارہ کرتے ہوتے اظہار فرمایا: جہاد کے بار ے میں امام (رح) کاسب سے پہلاکلام یہ تها،ایسی عوام کی تلاش میں رہیں جو قربانی کے لئے تیارتھے اور ہیں ۔

سید حسن خمینی نے اس نکتے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ امام نے " تعمیرات " کو انقلاب کے دوسر ے مرحلے کاعنوان دیا فرمایا: انقلاب اور جمہوری اسلامی کے تابناک نکات میں سے فرصتوں کو مناسب اندازمیں ملک کے تمام کونوں میں بانٹنے کی بہت کامیاب کوشش تھی جس میں سے ایک یونیورسٹیوں کو توسعہ دینا ہے ۔

سید حسن خمینی نے پھر امام کی تقریر میں موجود ایک اہم نکتے کی تشریح فرمائی اور اس بات كی  یاد دہانی کی: امام (رح) اس تعمیراتی جہاد میں مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے حصه لینے كی تاکید کرتے ہوئے جہاد سازندگی کو عوام پرستی کی آفت سے محفوظ ركهنے کےلئے تعمیراورفلاح کو تجربه كارماہرین اور حکومت کے اہل کاروں کی نگرانی میں انجام پانے کی سفارش اور پروگرام اور تدبیرکے بغیر کام کرنے سے منع کرتے ہیں ۔

آپ نے جہادکے کاركونوں سےخطاب كرتے ہوئے فرمایا: اس بات کاسختی سےخیال رکھیں کہ  معارشرے میں دین اور معنویت سے نفرت پیدا نہ ہو؛ جس طرح ہمیں اس چیز كی پابندی كرنی چاہیے کہ قوم و ملت کی سمت اور راہ كی سمت سے ہٹ كر کوئی کام نہ ہو ۔

امام (رح) ان لوگوں سے جو مکہ،مدینہ اور عظیم زیارتوں پر مستحبی اعمال بجالانے کی نیت سےمشرف ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں تقاضا کرتے ہیں آج اپنے دینی بھائیوں کی مدد کرنے سے بڑھ کر کوئی اوراجر وثواب نہیں ہے ۔ یعنی سب سے پہلی ذمہ داری الٰهی نیت كے ساتہ معاشرہ کی تعمیر کرنا ہے ۔ لٰہذا آپ ایك نٹ اور بولٹ بناکر حج اور عمرہ سے زیادہ ثواب اپنے نصیب كرسكتے ۔ 

ای میل کریں