ڈاکٹر حسن روحانی 10 ہزار تومان لیتے ہیں

ڈاکٹر حسن روحانی 10 ہزار تومان لیتے ہیں

گویا آپ امام(رح) کو نہیں جانتے ! امام(رح) کسی کو بھی پیسے نہیں دیتے! مجھے معلوم نہیں کہ کس طرح امام نے یہ پیسے آپ کے لئے بھیجے ہیں ؛

1357/07/17(9،اکتوبر1978)پیرکے روز ہم Neauphle لی شیٹاپہنچے،اس دن سہ پہر کے وقت،امام (رح) کی خدمت میں مشرف ہوئے،امام کابوسہ لیا۔

وہ میری زندگی کا انتہائی شیرین لمحہ تھا جسے کبھی نہیں بھولوں گا۔ مجھے بہت پیار کیا اوربہت مہربان تھے ۔

ایران کےحالات کے متعلق کچھ باتیں میرے ذہن میں تھیں،عرض کیا اور آخر میں سوال کیا موجود شرائط میں،کیامیں یہاں رہوں یاتہران لوٹوں؟ امام(رح) نے فرمایا: فی الحال یہیں رہیں، یونیو رسٹیوں کادورہ کریں اور طالب علموں کو ایران کے حالات سے آگاہ کریں۔

ملاقات تقریباً آدھا گھنٹے کی تھی، ان کےحضور سے اٹھا،کچھ مینٹ بعد،جناب آقائے اشراقی،امام (رح) کے دامادنے مجھے بولایا اور امام کی جانب سے (10ہزارتومان) کالفافہ مجھے دیا۔

میں نے جناب آقائے اشراقی سے کہا: "فی الحال مجھے اس پیسے کی ضرورت نہیں" اشراقی صاحب ہنسنے لگیں اور کہا: گویا آپ امام(رح) کو نہیں جانتے ! امام(رح) کسی کو بھی پیسے نہیں دیتے! مجھے معلوم نہیں کہ کس طرح امام نے یہ پیسے آپ کے لئے بھیجے ہیں؛ یہ پیسے لے لیں ۔ میں نے وہ پیسے لیں اس پیسوں میں بڑی برکت تھی ۔

انقلاب اسلامی کے اسناد کامرکز، ڈاکٹر حسن روحانی کی یادیں، (جلد اول)، ص464

 

ای میل کریں