اللہ کی مرضی کی حکومت کی خواہش کرتے ہِیں

اللہ کی مرضی کی حکومت کی خواہش کرتے ہِیں

مسلمان اپنے بنیادی مسئلہ یعنی قبلہ اول کے ساتھ سب کے جذبات جڑے ہیں

آپ اپنا تعارف کرایں؟

میں ایک آرکٹیکٹ ہوں ہندوستان سے آیا ہوں اور امام کی سونچ سے بہت متاثر ہوں۔

 

آپ کی نظر میں امام کی شخصیت کیسی ہے؟

جو مقام ان کو ملا ہے وہ ان چند لوگوں میں سے ہے کہ جو اپنی مرضی بلکہ اللہ کی مرضی کی حکومت کی خواہش کرتے ہِیں اور اس کو پورا کرتے ہیں، ایسا تاریخ انسانیت میں کبھی نہیں ہوا، تو یہ اپنی توعیت کے پہلے انسان ہیں جنہوں نے اس مقام کو حاصل کیا ہے، مذہب پر لوگوں کو جمع کرنا نہ صرف امام خمینی بلکہ وہ تمام لوگ جو آپ کی اس تحریک سے جڑے ہوئے ہیں ان لوگوں کے لئے انسانیت کو شکرگزار ہونا چاہئیے۔

 

آپ نے امام کو کب اور کیسے پہچانا؟

میں بچپن سے ہی امام کو جانتا ہوں لیکن پھر بھی یہ یقین ہوتا تھا کہ مغربی آندھی کے خلاف کبھی کوئی مسلمان کھڑا ہو سکے گا۔

 

کیا ھندوستان کے مسلمان امام کی فکر سے متاثر ہیں؟

سب سے زیادہ مسلمان اگر کہیں ایک ہونا چاہتے ہیں تو وہ ہند ہے کیونکہ وہاں ان کا سامنا دوسرے لوگوں سے ہے لیکن کچھ لوگ جو مسلمانوں کے بیچ تفرقہ ڈالنا چاہتے ہیں وہ خود اپنے آپ سے بیزار ہیں، لوگوں کو بیدار ہونے دیں سبھی سمجھ جائیں گے کہ امام کی سونچ کیا تھی اور آپ کیا چاہتے تھے۔

 

یوم القدس کے بارے میں آپکی کیا راے ہے؟

یہ مسلمانوں کو متحد کرنے کا بہت اچھا سبب تھا کہ مسلمان اپنے بنیادی مسئلہ یعنی قبلہ اول کے ساتھ سب کے جذبات جڑے ہیں اس لئے اس مسئلہ پر سب ایک ہو جائیں۔

 

آپ انقلاب سے پہلے اور بعد کے ایران میں کیا فرق محسوس کرتے ہیں؟

اگر عوام آپ کے ساتھ ہے تو سب کچھ صحیح ہے ، آج ہم دیکھتے ہیں کہ ساری عوام امام خمینی اور انقلاب کے نام پر سڑکوں پر اتر رہی ہے۔

 

امام خامنہ ای کی شخصیت کے بارے میں آپ کے کیا خیلات ہیں؟

یہ ایرانی قوم کی خوش قسمتی ہے کہ ان کو امام خمینی کے بعد خامنہ ای ملے جو اسی تحریک کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

 

 

امام خمینی کی شان میں آپ ایک جملہ کیا کہنا چاہیں گے؟

آدمی آتے ہیں چلے جاتے ہیں لیکن سونچ اور جو کہتے ہیں وہی رہ جاتے ہیں۔

ای میل کریں